ایس ایس ایل سی پری پریٹری امتحان کا کوئی پرچہ افشا نہیں ہوا: وزیرتعلیم سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24/فروری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کہا کہ ایس ایس ایل سی پری پریٹری امتحانات کے پرچے افشا نہیں ہوئے،طلبہ کو خدشات اوراندیشوں میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اپنے فیس بک میں وزیرتعلیم نے اے ویڈیوپیغام کے ذریعہ وائرل افواہوں پروضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 15ہزارہائی اسکول ہیں،2ہزارسے زائد ہائی اسکولوں میں میرمعلمین سنگھا نے ایس ایس ایل سی پری پریٹری امتحان منعقدکیا ہے،بقیہ اسکولوں میں ایس ایس ایل سی ایگزامنیشن بورڈکی جانب سے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحان سے تین دن قبل ہی سوالیہ پرچے متعلقہ اسکولوں میں پہنچادیئے گئے ہیں،اورانہیں اسکولوں میں جوابی پرچوں کی جانچ بھی ہوگی، اس بنیادپر بچوں کوسالانہ امتحان کے لیے تیارکیاجاتاہے،اس کو پیپر لیک یا افشاباورکرتے ہوئے طلبہ الجھن کا شکارنہ ہوں۔

خیال رہے کہ چہارشنبہ کو ہوئے ایس ایس ایل سی پری پریٹری امتحان کے انگریزی پرچہ افشا ہونے کی خبر تھی اوریہ حساب کا پرچہ افشاء ہونے کے ایک دن بعد ہوا تھا۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی کوئی بھی بدعنوانی جیسے سوالنامے کا افشاء ہونا، امتحان میں نقل کرنا، تصویریں لے کر سوشیل میڈیا پر گشت کرنا، امتحان گاہ میں چٹھیاں آگے بڑھانا،کرناٹک تعلیمی قانون کے تحت کارروائی کے مستحق ہے۔

کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے مطابق اگردرج بالا واقعات ثابت ہوجائیں تو کسی بھی شخص کو پانچ سال کی سزائے قیداور 5 لاکھ روپیوں کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔پرنسپلوں اور ڈپٹی ڈائرکٹروں کو اطلاع دی گئی ہے اورایسے واقعات کو روکنے کے لئے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات ٹائم ٹیبل کی مطابق ہوں گے۔کرناٹک کے اسو سی اینڈ مینجمنٹس آف پرائمری اینڈ سکینڈری اسکولس نے الزام لگایا ہے کہ امتحان کا پرچہ ہیلو ایپ کے ذریعہ افشاء ہو اہے۔ کے اے ایم ایس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے آنے والے سائنس اور ہندی کے سوالنامے بھی ہلیو ایپ گشت کرائے جا رہے ہیں۔لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ حقیقی سوالنامے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...