وزیر محصولات اشوک کے پی اے پررشوت مانگنے  کا الزام ،  شرنگیری کے سب رجسٹرار سے بات چیت کا آڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 12:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو26؍،جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر  محصولات آراشوک کے پی اے گنگادھر کی طرف سے شرنگیری کے سب رجسٹرار سے رشوت کا مطالبہ کئے جانے کا ایک آڈیو وائرل ہوجانے کے سبب ریاست کے سرکاری حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ 

سابق وزیر ناگیش کی طرف سے رشوت کی مانگ اور وزیر زراعت بی سی پاٹل کے پی اے کی طرف سے سرکاری افسروں سے رشوت کے تقاضے کے فوراً بعد اب اشوک کے پی اے گنگادھر کی طرف سے شرنگیری کے سب رجسٹرار چلوراج سے رشورت کی مانگ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 

اس سلسلہ میں شرنگیری پولیس تھانے میں ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی ہے۔ 24؍ جنوری کو اشوک نے شرنگیری کے آدی چنچن گری کمیونٹی ہال میں منعقدہ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اپنا جو سرکاری ٹور پروگرام تیار کروایا اس میں چلوراج نے افسروں کی طرف سے رابطہ کی سہولت کے لئے اپنا موبائل نمبر فراہم کیا تھا۔ اس نمبر پرپروگرام کے بارے میں تفصیل روانہ کی گئی ہے۔ اس کے تین دن بعد اپنے آپ کو اشوک کا پی اے قرار دیتے ہوئے 24 ؍ جنوری 2021 کو گنگا دھر نامی ایک شخص نے چلوراج کو فون کیا اور کہا کہ چلوراج کو اشوک سے ملاقات کرنی چاہئے۔ جب وزیر پروگرام میں پہنچے تو اس مرحلہ میں گنگا دھر نے چلوراج سے رقم کا تقاضیہ کیا۔ اس مرحلہ میں چلوراج نے دو ٹوک کہہ دیا کہ ان کو کس سے رقم دینے کی عادت نہیں۔ اس کے بعد وہ گھر لوٹ آئے بعد میں گنگا دھر نے اپنے ایک اور نمبر سے چلوراج کو واٹس ایپ کال کیا اور رقم کا تقاضہ کرنے کی کوشش کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔