وشواناتھ کا سدرامیا کے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ: ایم ٹی بی ناگراج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2019, 2:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16/مئی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر ہاؤزنگ ایم ٹی بی ناگراج نے ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ وشواناتھ کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا اور ان کے حامیوں کے خلاف دئے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وشواناتھ اس سے پہلے بھی اپنی بدزبانی کی وجہ سے کئی سیاسی مواقع گنوا چکے ہیں، جہاں تک سدرامیا کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کا سوال ہے بعض اراکین اسمبلی نے ان کی محبت میں اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ ان کے رائے ظاہر کرتے ہی موجودہ مخلوط حکومت میں وزیراعلیٰ کمار سوامی کو ہٹاکر سدرامیا کو وزیراعلیٰ نہیں بنادیا جائے گا، وشواناتھ کو اس کا احساس ہونا چاہئے۔مخلوط حکومت میں شامل جے ڈی ایس کے صوبائی صدر ہوتے ہوئے انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...