ٹمکوروضلع میں کورونا پر مکمل قابوپانے کے بعد ہی لاک ڈاؤن ہٹانے کے بارے میں غور کیاجائے گا:ریاستی وزیر مادھوسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکورو،19؍جون(ایس او نیوز)آئندہ ایک ہفتے کے دوران توقع کے مطابق ضلع کے تمام تعلقوں میں بھی کوروناکے معاملات پر قابوپانے میں کامیابی ملی تو لاک ڈاؤن ہٹادئے جانے کے بارے میں غور کیاجائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر برائے چھوٹی آبپاشی وضلع نگران کاروزیرجے سی مادھوسوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں طلب کردہ ضلعی سطح کے افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے مزید چند علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی توقع کے مطابق کوروناپر قابوپانے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔اب بھی کئی علاقے ریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کئے گئے ہیں،ان علاقوں میں کوروناپر مکمل قابوپالئے جانے کے بعدہی ضلع میں لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بارے میں ضروری اقداما ت کئے جائیں گے۔کوروناکے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سراتعلقہ سمیت بقیہ تعلقوں کے چند علاقوں کو ریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ان علاقوں میں کڑی نظر رکھنے اوران علاقوں کوریڈزون اور ہاٹ اسپاٹ سے آزاد کرانے اور کوروناپر مکمل قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔کوروناکی علامتیں پائی جانے والوں،کووڈپازیٹیو رپورٹ پائی جانے والوں کے گھروالوں اور کورونا کے مریضوں کے ساتھ پرائمری کانٹیکٹ رکھنے والوں کا لازمی طورپر کووڈ ٹسٹ کرانے کے بارے میں بیداری پیداکرنے آنگن واڑی اور آشاء کارکنوں کو ہدایت دی گئی ہے۔وزیر موصوف نے کہاکہ ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر کووڈکی تیسری لہر کے امکانات زیادہ ہیں،اس سے نمٹنے اور بچوں کو اس سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔اس کیلئے افسروں کے درمیان تال میل اور محنت ولگن سے کام کرنے کا جذبہ ہوناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اب ہی سے جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں مقوی غذافراہم کرنے اور کوروناسے بچنے کیلئے اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیدار کیا جائے۔اس کام کیلئے آنگن واڑی اور آشاء کارکنوں کا استعمال کیاجائے۔کووڈ کی تیسری لہر کے دوران بچوں کو کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے ایسے اقدامات کئے جائیں،پہلے ہی سے علاج کیلئے تیاریاں کی جائیں۔اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وائی ایس پاٹل،ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو آفیسر ڈاکٹر کے ودیاکماری،ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل کمار شہاپورواڈ،اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے چنابسپا،اسسٹنٹ کمشنر اجئے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر ناگیندرپا،آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر کیشوراج،ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر سریش اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں شرکت کے بعد ضلع نگران کار وزیر جے سی مادھوسوامی نے بتایاکہ ضلع میں اپریل اور مئی کے مہینے میں جملہ 7579بچوں میں کوروناوائرس پایاگیاتھا،مگر اس دوران ذہنی طور پر کمزور ایک بچے کی ہی موت ہوئی تھی،بقیہ کسی بھی بچے کی کووڈسے موت ہونے کی رپورٹ نہیں ملی۔کووڈ کی تیسری لہر کے دوران کسی بھی طرح کی علامتیں ظاہر نہ ہونے کے بارے میں بھی بحث کی جارہی ہے،بخار،سردی،سردرد کی علامتیں نہیں پائی جائیں گی اور کوروناوائرس دوسری شکل اختیار کرکے حملہ کرے گا اس بارے میں بھی بحث جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...