فرش سے عرش تک لبیک اللھم کی صدائیں،مناسک حج کا آغاز؛ عرفات پہنچنے والے لاکھوں افراد میں 175025 ہندوستانی عازمین بھی شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th August 2018, 1:39 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

مکہ 19/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) دنیا بھر سے ہر قوم و نسل کے تقریبا 30 لاکھ عازمین حج جس میں ہندوستان کے 175025 عازمین بھی شام ل ہیں،  بیت اللہ کیلئے مکہ مکرمہ میں ہیں جو عمرے کی ادائیگی کے بعد رات سے ہی بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہوکر اور پیدل منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ منٰی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بس گئی ہے۔ فرزندان اسلام اور خطبہ اللہ کے لاکھوں مہمان جبل عرفات میں شب و روز اللہ کے گھر کے طواف ، خصوصی عبادات ، ریاضت اور رقت انگیز دعاؤں میں مصروف گزاریں گے، ارض مقدس پر فرشتوں کا گماں ہوگا، جب کہ ٔحج اور وقوف ،مزدلفہ میں رمی جمار اور منگل کو عیدالاضحی ہوگی۔

سعودی عرب کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔ اقطاع عالم سے لاکھوں عازمین فریضہ ٔ حج کی ادائیگی کیلئے اس مقدس سرزمین پر پہنچ چکے ہیں۔ حج، دین اسلام کا پانچواں اہم رکن ہے جس کے مطابق ہر اہل استطاعت و صحت مند مسلم مرد ؍ خاتون کیلئے زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ یہ فریضہ ادا کرنا لازمی ہے۔ خانہ کعبہ میں احرام پوش فرزندان توحید کی بیک آواز تلبیہ لبیک اللھم لبیک لا شریک لک لبیک۔۔سے ارض مقدس کی ساری فضاء گونج اُٹھی ہے۔

فرزندان اسلام حج کے موقع پر صرف سفید احرام باندھتے ہیں جس سے مسلمانوں کے مابین اتحاد اور خدا کے حضور مساوات و یکسانیت کا پیغام ملتا ہے۔ دُختران اسلام ان مناسک میں ڈھیلے ڈھالے لباس زیب تن کیا کرتی ہیں اور بال ڈھانکتی ہیں۔ بناؤ سنگھار سے اجتناب کے ذریعہ بارگاہ خداوندی میں عاجزی، انکساری کے ساتھ روحانی اخلاص کی کیفیت پانے کی کوشش کیا کرتی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں واقع کعبۃ اللہ کو اللہ کا گھر اور دین اسلام میں وحدت کی علامت تصور کیا جاتا ہے جس کے اطراف شمع توحید کے لاکھوں پروانوں کا طواف شب و روز جاری رہتا ہے۔ دین اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپؐ کے اجداد و پیشرو پیغمبرانِ اسلام حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام اور حضرت اسمٰعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کی سنت مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے اقطاع عالم کے مسلمان یہ مناسک حج ادا کیا کرتے ہیں۔

حج کا طریقہ

منی میں رات بسر کریں گے۔ رات منی میں قیام کے بعد عازمین حج میدان عرفات روانہ ہوں گے، ( جہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری خطبہ دیا تھا جس کو ’’حجۃ الوداع‘‘ بھی کہا جاتا ہے) ، جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔

حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرکے سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام کے بعد اللہ کے مہمان 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے ( خیموں کے شہر منٰی میں قیام کے دوران بارگاہ رب العزت میں آہ و زاری، توبہ و استغفار، خصوصی عبادت، ریاضت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی، بخشش و مغفرت کی رقت انگیز دعائیں کریں گے) ۔

حج کے تیسرے روز حجاج کرام مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد منی روانہ ہوں گے جہاں سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اور سنت ابراہیمی ؑ کی یاد میں دنبوں، مویشیوں کی قربانی دیں گے جس کے ساتھ ہی دنیا بھر کے مختلف حصوں میں تین روزہ عیدالاضحی کا آغاز ہوجائے گا، اس کے بعد حجاج سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر اپنا احرام کھول دینگے۔

اس کے بعد مکہ المکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے اور بعد ازاں حجاج کرام واپس منی چلے جائیں گے اور اگلے دن جمرات کے مقام پر دوبارہ شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

مکہ معظمہ اور وادیٔ منٰی میں ان دنوں اوسطاً درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس (107 ڈگری فارن ہائیٹ) ہے اور عازمین کو ایک دن کے دوران کم سے کم 5 کیلومیٹر پیدل چلتا ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...