شام میں جنگجوؤں کا امریکی قافلے پرحملہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 5:07 PM | عالمی خبریں |

 بیروت، دبئی،4/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شمالی شام میں امریکی فوجی قافلے پرحملہ کی خبر موصول ہورہی ہے، جس کا الزام راست طور پر ترکی پر لگایا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے روس کو آگاہ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نیاتوار کی شام کے تل تمر کے قریب امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا۔شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی بمباری سے راس العین کے دیہی علاقے ام العصافیر گاؤں میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے گذشتہ ہفتے ترکی کو متنبہ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ضرورت کی صورت میں ترکی کے خلاف وہ پابندیاں عاید کرے گی جن کی فہرست امریکی انتظامیہ نے محفوظ کر رکھی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک وہ شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہیں۔ اس لیے اس اطمینان نے پچھلی پابندیوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔سعودی عرب میں ایک انٹرویو میں منوچن نے کہا تھا کہ ترکی کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس کے جنگ بندی کے لیے ترکی سے مذاکرات کو کامیاب بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا مالی پابندیاں عائد کردیتا۔منوچن نے کہا کہ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ابھی بھی فہرست کو برقرار رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔ترکی کے شمال مشرقی شام پر حملے کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ واضح ہوکہ ترکی نے کرد دہشت گردوں پر سرجیکل اسٹرائیک کررکھی ہے، جس سے کرددہشت گر دوں کے آقاچیں بہ جبیں ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔