بھٹکل میں فیض الرسول کے زیر اہتمام میلاد البنی ؐ کا پرامن جلوس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th November 2019, 5:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍نومبر(ایس اؤ نیوز) میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے فیض الرسول کی جانب سے اتوار کو میلاد جلوس کا اہتمام کیاگیا ۔ بندرروڈ پر واقع عیدگاہ میدان سے نکلا جلوس شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے مین روڈ، سلطان اسٹریٹ ، پھول بازار سمیت کئی اہم راستوں سے گزرا۔

جلوس کے دوران دف بجاتے ہوئے نعت خوانی سنائی جارہی تھی، شہر کے اہم راستوں سے گزرنے کے بعد پبلک چبوترے پر پہنچ کر جلوس اختتام کو پہنچا۔ فیض الرسول کے صدر محمد علیم گوائی ، مولانا فیضان محتشم ، جفری اکرمی ، مولانا رئیس اکرمی ، جاوید احمد حاجی فقی ،مولانا اشرف صدیقہ، ابوہریرہ اکرمی ، مستان چڈوباپا ، عبدالمجید گلمی ، منیراحمد وغیرہ موجود تھے۔ ضلع ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ ، اے ایس پی نکھیل ، سی پی آئی پرکاش ایم ایس کی رہنمائی میں پولس انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کا نظارہ کرنے  شہر کے اہم ناکوں پر خواتین اور بچوں کی بھی  کافی بھیڑ دیکھی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔