ساحلی مقامات پر ماہی گیری پیشہ سے وابستہ مزدور دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹنے پر ہوگئے مجبور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th April 2021, 4:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :28؍اپریل(ایس اؤ نیوز) ریاست میں کورونا وباء کی چین توڑنے اور تیز رفتاری  کے ساتھ  پھیل رہے کوویڈ وائرس کو پھیلنے سے  روکنے کے لئے حکومت نے 14 دنوں کا کووڈ کرفیو نافذ کئے جانےکی وجہ سے اترکنڑا ضلع کے ساحلی مقامات کے  ماہی گیر ی پیشے سے وابستہ افراد دوبارہ اپنی ریاستوں اور شہروں کی طرف لوٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ منگل کو حالات سے پریشان ماہی گیر اور  بوٹوں پر  مزدوری کرنے والے  لوگ  اپنی کشتیوں کو ساحل پر لگاتےہوئے بیگ  اٹھاکر چلتے ہوئے  دیکھے گئے۔

اترکنڑا ضلع کے مختلف بندرگاہوں پر اڑیسہ، مغربی بنگال اور تمل ناڈو کے زیادہ مزدور ہیں تو نیپال ، آندھرا پردیش سمیت مختلف اضلاع و تعلقہ جات کے مزدور بھی کام پر مامور ہیں۔ کاروار شہر کے بیت کھول بندرگاہ پرکام کرنے والے  تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے قریب 50مزدوروں نے اپنی ماہی گیر کشتیوں کو ساحل سمندر پر  رکھ کر اپنے گاوں  کی راہ لی ہے۔

کاروار اور بھٹکل کی بندرگاہوں پر اڑیسہ اور مغربی بنگال کے مزدور زیادہ تعداد میں کام کرتے تھے۔ لیکن گذشتہ برس لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران  چلے گئے بے شمار مزدور ابھی تک واپس  نہیں  لوٹے ہیں۔ اور  دوبارہ کام پرجو مزدور واپس ہوئے تھے وہ بھی دومہینوں سے ماہی گیری  بند رہنے سے پاس پڑوس کے اضلاع میں کام کی تلاش میں نکل گئے ہیں۔

گوکرن میں زیادہ تر بیرونی سیاح کی آمد رہتی ہے اور وہاں   ماہی گیری نہیں ہوتی ۔ البتہ اگر تھوڑی بہت   ماہی گیر ہوتی ہے  تو ان میں نیپال سے تعلق رکھنے والے مزدور ہیں۔ وہ فی الحال کہیں جانےکی حالت میں نہیں ہیں۔ البتہ کمٹہ میں جو بیرونی ریاستوں اور اضلاع کے مزدور تھے وہ کووڈ کرفیو کی بھنک لگتے ہی نکل  چکے  ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔