دہلی-این سی آر میں مہاجر مزدور پھر نکلے سڑکوں پر، پہلے ’لاک ڈاؤن‘ کی آئی یاد

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 2:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍اپیریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں پیر کی صبح جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا  کہ  رات 10 بجے سے ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا، لوگوں کا ہجوم آنند وِہار سمیت دیگر بس ٹرمینل پر نظر آنے لگا، اور ساتھ ہی سڑکوں پر قطار بند لوگوں کو پیدل چلتے ہوئے بھی دیکھا جانے لگا۔ یہ سب کچھ پہلے والے لاک ڈاؤن کی یاد تازہ کرا رہا ہے جس میں لوگوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہزاروں کلو میٹر تک پیدل سفر کیا تھا تاکہ گھر والوں کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس میں بیشتر تعداد مہاجر مزدوروں کی ہے جن کے لیے روزگار کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑا ہو گیا ہے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اپنے گاؤں پہنچ جائیں۔

اتر پردیش، بہار، گجرات وغیرہ ریاستوں کے مہاجر مزدوروں کی بھیڑ کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ دہلی-این سی آر کی فیکٹریوں میں ان ریاستوں سے آئے مہاجر مزدور ہی کام کرتے ہیں۔ حالانکہ دہلی میں صرف ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لوگوں سے گزارش بھی کی ہے کہ یہ چھوٹا لاک ڈاؤن ہے اس لیے اپنی ریاستوں کی طرف ہجرت نہ کریں۔ کیجریوال کی اس اپیل کا اثر مزدوروں پر کم ہی نظر آ رہا ہے۔ مزدوروں کو اس بات کا بھروسہ نہیں ہے کہ ایک ہفتہ کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ غازی آباد، نوئیڈا اور دہلی سے ملحق سڑکوں پر مزدوروں کو پریشان حال بس کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کچھ ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں بسوں میں لوگ کھچاکھچ بھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اور کچھ لوگ باہر کی طرف بھی لٹکے ہوئے ہیں۔ گویا کہ نہ ہی کسی کو کورونا گائیڈ لائنس کی فکر ہے اور نہ ہی خود کے کورونا پازیٹو ہونے کی۔ سبھی مہاجر مزدور جلد از جلد اپنے گھر پہنچنا چاہ رہے ہیں۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کچھ تصویریں جس سے مہاجر مزدوروں کی حالت زار کا اندازہ ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔