لاک ڈاون کی وجہ سے بھٹکل میں پھنسے مہاجر مزدور جائیں گے راجستھان ، پہلے بس کے ذریعے جائیں گے ہبلی، پھر ٹرین پر سوار ہوکر جائیں گے راجستھان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th May 2020, 5:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل  میں  قریب دو ماہ سے جاری لاک ڈاون کے چلتے  شہر کے  مختلف حصوں میں رہنے والے سینکڑوں مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ کھانے کے لئے اب ان کے پاس رقم نہیں بچی ہے اور کام نہ ہونے کی وجہ سے روزگار بھی بند ہے، ایسے میں آج بدھ کو انہیں خبر ملی کہ انہیں راجستھان روانہ کرنے کے لئے سرکار کی طرف سے مفت بس سروس شروع کی گئی ہے، مگر جب وہ بس پر سوار ہونے کے لئے بس اسٹائنڈ پہنچے تو پتہ چلا کہ انہیں پہلے بس پر ہبلی جانا ہوگا جس کے لئے بس کی ٹکٹ 650روپیہ دینا ہوگا، پھر ہبلی سے راجستھان کے لئے کل صبح ٹرین نکلے گی جس کی ٹکٹ 700 روپئے دینی ہوگی۔

زیادہ تر مزدور  بھٹکل میں ماربل بٹھانے کا کام کرتے ہیں جبکہ بعض لوگ ٹھیلہ گاڑی پر آئس کریم بیچ کر اپنا اور اپنے گھر والوں کا گذارہ کرتے ہیں، پچھلے قریب دو ماہ سے کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے  بھٹکل میں تمام  کاج ٹھپ پڑا ہے، کاروبار بند ہے اور لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد ہے، ایسے میں روزانہ کی اجرت پر مزدوری کرنے والے  مزدورسب  سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

بھٹکل کے مختلف حصوں میں رہنے والے قریب  31 مزدور آج بدھ شام کو یہاں بس اسٹائنڈ پہنچے، چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین کے ساتھ  یہ لوگ دور دراز کےعلاقوں سے  بس اسٹائنڈ پہنچے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ   ان میں سے  زیادہ تر  لوگ راجستھان کے ضلع کرولی اور دھولپور کے رہنے والے ہیں۔

بس اسٹائنڈ آنے پر جب انہیں پتہ چلا کہ انہیں ہبلی جانے پھر ہبلی سے بذریعہ ٹرین جانے کے لئے  کم ازکم 1350 روپیہ کی ٹکٹ خریدنی ہے تو پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔یہاں پر انہیں اولڈ بس اسٹائند جانے کےلئے کہا گیا، جہاں سے بس ہبلی کے لئے جائے گی۔

اس موقع پر مزدوروں  نے بتایا  کہ ان کےپاس کھانے کے لئے بھی رقم نہیں ہے، اب ٹکٹ کے لئے پیسے کہاں سے جٹائیں۔پریشانی کےعالم میں تمام مزدوروں نے ایک دوسرے سے تعاون  حاصل کرتے ہوئے بس پر سوار ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل سے بس شام 6:30 بجے نکلے گی، جبکہ کل جمعرات صبح نو بجے راجستھان کے لئے ٹرین نکلے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔