بنگلورو سے رائچور پیدل روانہ ہوئی خاتون کی بیلاری میں موت
بیلاری، 9/ اپریل (ایس او نیوز/یو این آئی) رائچور ضلع کے سندھنور تعلقہ میں وینکٹیشور نگر کی ایک 29سالہ خاتون کی بیلاری کے ویمس ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ مارچ کے اواخر میں نافذ کردہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد وہ پیدل ہی اپنے گھر کے لیے نکل پڑی تھی تاہم 230کلو میٹر چلنے کے بعد وہ بیمار پڑگی۔
گنگما ایم بنگلورو میں تعمیری مقام پر مزدوری کرتی تھی۔ وہ ٹمکورو پہنچ گئی تھی اور اپنے آبائی ٹاؤن کو پیدا جارہی تھی۔ وہ غش کھا کر گر پڑی اور یہاں آخری سانس لی۔
کنگما نے اپنے خاندان اور کچھ ساتھی مزدوروں کے ہمراہ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کو بھاری قیمت دے کر وہ ٹریکٹر پر سور ہوگئے تھے مگر ٹمکورو میں پولیس نے انہیں روک دیا جس کے بعد وہ پیدال چلنے پر مجبور ہوگئے۔
ویمس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جے ماری راج نے کہا کہ گنگما کو ضلع انتظامیہ نے 2/ اپریل کو دا خانہ میں شریک کیا۔ طویل مسافت پیدل طے کرنے کے بعد وہ کمزور ہوگئی تھی اور گردے کے مرض میں بھی مبتلا تھی۔ اسے مناسب غذا اور آرام بھی نہیں ملا تھا۔ تین دن کے علاج کے بعد اس کی مو ت ہوگئی۔