وسط مدتی انتخابات سرکاری خزانہ پر بوجھ: سدانند گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2019, 12:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جون (ایس او  نیوز) مرکزی وزیربرائے کیمیکل اینڈ فرٹلائزز ڈی وی سدانندگوڈا نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے لئے وسط مدتی انتخابات سرکاری خزانہ پر بوجھ ہوں گے- اس لئے ریاست کے مفاد میں یہی بہتر ہوگا کہ متبادل حکومت قائم ہو- شہر کے مضافات نیلمنگلا، پردھان منتری جن اوشدھی کیندرا کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے اخبار نویسوں سے کہا کہ جنتادل (ایس) کے قومی صدر دیوے گوڈا نے ریاست میں وسط مدتی انتخابات کی بات کہہ کرسیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے- لیکن موجودہ حالات میں ریاست کے عوام پر انتخابات تھوپنا زیادتی ہوگی- اگر کانگریس اورجنتادل (ایس) مخلوط حکومت چلا نہیں سکتے تو متبادل حکومت کا قیام ہی ریاست کے مفاد میں بہتر ہوگا- انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کام ویسے ہی ٹھپ پڑے ہیں وسط مدتی انتخابات سے ان کاموں پر مکمل روک لگ جائے گی-لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے دوران بھی ریاست میں ترقیاتی کام رکے ہوئے تھے ریاستی اسمبلی کے لئے وسط مدتی انتخابات سے تمام سرکاری کام دوبارہ رک جائیں گے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔