ریاست میں وسط مدتی انتخابات کاامکان نہیں: دیو ے گوڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2019, 2:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21جون (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ کمار سوامی کی قیادت میں ریاست کی مخلوط حکومت مستحکم ہے، ریاستی اسمبلی کے لئے وسط مدتی انتخابات کاسوال ہی نہیں ہے۔ یہ بات سابق وزیراعظم اور جنتادل ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہی۔ پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے اراکین کو مقامی بلدی پنچایتی اداروں کے انتخابات کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسمبلی کیلئے وسط مدتی انتخابات کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بلدی اور پنچایتی اداروں کے انتخابات کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کیلئے مخلوط حکومت اہم ہے۔ کانگریس اورجتنادل ایس کے درمیان اتحاد جاری رکھنے کیلئے پارٹی نے ریاستی حکومت میں پارٹی کے کوٹے کا ایک وزارتی عہدہ بھی کانگریس کیلئے چھوڑد یا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اچھی طرح سے مخلوط حکومت چلارہے ہیں۔ انہوں نے دیہی قیام سمیت دیگر اہم پروگرام شروع کئے ہیں۔ ان کے ذریعہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل جھوٹ ہے کہ جب میں دہلی گیا تھا میں نے سدارامیا کے خلاف راہل گاندھی سے شکایت کی۔ جبکہ میں نے راہل کو کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کی صلا ح دی تھی۔ دیوے گوڑا نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے ایچ وشواناتھ کا استعفیٰ بھی قبول نہیں کیا۔ بلکہ انہیں اپنے عہد ے پر برقرار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وشواناتھ استعفیٰ دینے پر اڑے ہوئے ہیں۔ انہیں عہدے پر برقرار رہنے کیلئے اصرار کیا جائے گا۔ اگر وہ پھر بھی مصر رہے تو پسماندہ طبقات کی اجلاس طلب کرکے ان کے استعفیٰ کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔