دہلی الیکشن سے پہلے رام مندر ٹرسٹ کا اعلان کر سکتی ہے وزارت داخلہ:ذرائع

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2020, 12:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22جنوری(آئی این ایس انڈیا) دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے ایودھیا کے لئے رام مندر ٹرسٹ کا اعلان ہو سکتا ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق وزارت داخلہ اس معاملے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے والی ہے۔اس وقت رام مندر ٹرسٹ میں شامل کئے جانے والے ناموں کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ رام مندر ٹرسٹ میں 8 سے 18 لوگوں کے نام ہو سکتے ہیں۔

بتایاجا رہا ہے کہ ٹرسٹ کے تحفظ منڈل میں کچھ نام کے عہدے کے مطابق ہوں گے - جیسے وزیر اعلی، گورنر، چیف سکریٹری، داخلہ سکریٹری،اس کے علاوہ ایودھیا کے سنت بھی ان میں شامل ہوں گے۔وشو ہندو پریشد کے دو اور آر ایس ایس سے 1 رکن ٹرسٹ میں شامل ہو سکتا ہے،اگرچہ بی جے پی سے بھی ایک نام شامل کرنے کا دباؤ ہے،فی الحال نوٹیفکیشن جاری ہونے کا انتظار ہے۔ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مسجد کے لئے تین مقامات کی تجویز ہے لیکن مندر- مسجد تعمیر پر ایک اسکیم بنائی گئی ہے،جس پر مرکزی کابینہ کی مہر لگے گی۔
سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو متفقہ طور پر کئے گئے فیصلے میں 2.77 ایکڑ کی مکمل متنازعہ زمین کو رام للا کو دے دی تھی۔ساتھ ہی سپریم کورٹ نے سنی وقف بورڈ کو مسجد بنانے کے لئے پانچ ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے احکامات بھی حکومت کو دئے،جس میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا، اس میں اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے علاوہ موجودہ چیف جسٹس جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس دھننجی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبد النذیر شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...