کورونا سے بے حال میکسیکو میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار سے زائد

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 11:51 AM | عالمی خبریں |

میکسیکو سٹی،2؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) میکسیکو میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 سے 741 لوگوں کی موت ہوجانے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرکے 28،510 پرپہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے وبائی امراض کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 5،681 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2،31،770 ہوگئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل لاطینی امریکی ملک میں کورونا انفیکشن کے 5،432 نئے کیس سامنے آئے تھے، جبکہ 648 افراد اس وبا کی وجہ سےمرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو ایک وبا قرار دیا تھا۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 1.06 ملین سے زائد معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 5.14 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔