میکسیکو: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 364 افراد کی موت، 2885 نئے معاملے

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 9:33 PM | عالمی خبریں |

میکسیکو سٹی،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) میکسیکو میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2885 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 87500 جبکہ اس وبا سے 364 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں ایک ہفتہ میں 22 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ نائب وزیرصحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے ٹوئٹر پر ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’بدقسمتی سے، اس وبا کی وجہ سے ملک میں 9779 افراد کی موت ہو چکی ہے‘‘۔

نائب وزیرصحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے کہا کہ ہفتہ کو کورونا وائرس کے 2885 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87512 ہو گئی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے میکسیکو میں كووڈ -19 سے 7179 اموات ہوئی تھی اور کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 65856 تھی۔ اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر کورونا وائرس کے 22000 کیسزکی تصدیق ہوئی اوراس دوران 2500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

جمعہ کو ملک میں کورونا وائرس کے 3220 نئے کیسز سامنے آنے اور 370 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ قابل غور ہے کہ میکسیکو میں وبا سے متاثر علاقوں میں 18 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے اور اور پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیئے جانے کامنصوبہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...