میکسیکو سیٹی: اب تک کووڈ- 19 کی وجہ سے 9 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوئے ملازمت سے محروم

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 1:32 PM | عالمی خبریں |

میکسیکوسیٹی،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ ایجنسی) میکسیکو میں 2020 کے پہلے نصف حصے میں 921583 لوگ ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سیکیورٹی (آئی ایم ایس ایس) نے یہ اطلاع دی ہے۔ آئی ایم ایس ایس نے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ صرف جون میں کووڈ- 19 وبائی مرض کے نتیجے میں میکسیکو میں 83311 لوگوں نے باقاعدہ ملازمتوں سے ہاتھ دھویا ہے۔

میکسیکو نے جو برازیل کے بعد لاطینی امریکہ کی دوسری سب سے بڑی معیشت، چھ ماہ کے عرصے میں معاشرتی سلامتی کے ضامن ادارے (آئی ایم ایس ایس) کے ساتھ رجسٹرڈ تقریباً 19.5 ملین لوگوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے تاکہ وہ میڈیکل کئیر، اسپتالی اخراجات، آپریش اور دواؤں کے اخراجات سے بے فکر ہو جائیں۔ کسی بیماری یا حادثے کے بعد ملازمت کے قابل نہ رہ جانے والوں کو بھی آئی ایم ایس ایس 52 ہفتوں تک تنخواہ کا ایل حصہ ادا کرتا ہے۔ ان میں سے 86.6 فیصد مستقل ملازمت کرنے والے تھے اور دیگر 13.4 فیصد عارضی ملازمتیں کرنے والے۔

میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبریڈور نے اندازہ لگایا ہے کہ وبائی بیماری کی وجہ سے 2020 میں ملک میں 10 لاکھ ملازمتوں سے محرومی سامنے آسکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ان کی انتظامیہ 20 لاکھ کے قریب نوکریوں کے مواقع سامنے لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ 28 فروری کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے اپنے پہلے کیس کا پتہ لگنے کے بعد سے، میکسیکو میں اس بیماری سے 290000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیس سامنے آئے ہیں اور 34730 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...