لاک ڈاؤن کے بعد میٹرو اور بس کا سفر ہوگا بالکل مختلف، نئی رہنما ہدایات تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2020, 2:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں تیسری بار لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان ہو چکا ہے اور 4 مئی سے شروع ہوا یہ لاک ڈاؤن 17 مئی تک جاری رہے گا۔ حالانکہ ابھی اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ 17 مئی کے بعد لاک ڈاؤن ہٹا لیا جائے گا، لیکن ایک بات تو طے ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد میٹرو اور بسوں میں سفر کرنے کا طریقہ پوری طرح سے بدل جائے گا۔ اب پہلے کی طرح کھچا کھچ بھری ہوئی میٹرو میں سفر نہیں کیا جا سکے گا اور نہ ہی بھیڑ والی بسوں میں سفر کرنا ممکن ہوگا۔

دراصل لاک ڈاؤن کے بعد عوامی طور پر نیا انتظام کیسا ہوگا، اس کے لیے مرکزی حکومت نے گائیڈ لائن تیار کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کے روز جو گائیڈ لائن جاری کیا گیا اس کے مطابق کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح سے عمل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ دفتری اوقات بھی تبدیل ہوں گے تاکہ ایک ہی وقت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی موجودگی نہ ہو۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ان گائیڈ لائنس کے ذریعہ ٹریفک کو سنبھالنا بھی آسان ہو جائے گا۔ کورونا وائرس کے بعد ملک میں ایک نئے طرح کے حالات پیدا ہوں گے۔ ایسے میں ہمیں بہتر زندگی کے لیے کچھ ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔" یہ گائیڈ لائن کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور سنٹرل روڈ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ ان میں یہ بتایا گیا ہے کہ کورونا کے بحران کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ اس کے علاوہ سوشل ڈسٹنسنگ کے قوانین پر عمل کرنے کو لے کر بھی جانکاری دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے کا جب اعلان ہوگا تو اس کے بعد لوگوں کو ہر جگہ سوشل ڈسٹنسنگ یعنی سماجی فاصلہ کا خیال رکھنا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اتنی جلدی ختم نہیں ہونے والا۔ ایسے میں صفائی اور سوشل ڈسٹنسنگ ہی واحد طریقہ ہے اس سے بچنے کا۔ اور اس پر عمل سبھی کو کرتے رہنا ہوگا۔ اس کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بھی حکومت کی طرف سے قدم اٹھانے ہوں گے۔

خبروں کے مطابق لوگوں کے سوار ہونے اور اترنے کے لیے میٹرو اور بسوں کے اسٹاپیج ٹائم میں اضافہ کیا جائے گا۔ مسافروں کے چڑھنے اور اترنے کے لیے دروازے بھی الگ ہوں گے، جن کو سختی سے عمل میں لایا جائے گا۔ میٹرو میں سفر کے دوران ہی نہیں بلکہ اسٹیشن پر بھی سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا جائے گا۔ مثلاً اسکلیٹرس پر ایک سے دوسرے مسافر کے درمیان 5 سیڑھیوں کی دوری ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...