دیہی علاقوں کے ہرگھر میں نل اورمیٹر نصب کئے جائیں گے:گووند کارجول

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2022, 11:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل گووند کارجول نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے نل اور میٹر کی تنصیب سے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے علاوہ پنچایتوں کے منافع میں بھی اضافہ ہوگا- ودھان سودھا میں وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کی قیادت میں منعقد ضلع پنچایت کا ای اوز کے اجلاس کے دوران جل جیون مشن اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے کارجول نے اس خیال کا اظہارکیا -

انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ہر گھر میں نل اور میٹر نصب کیا جائے جس سے نافع بھی ہوگا- انہوں نے میٹر اور نل کی تنصیب سے ہونے والی سہولتوں کے تعلق سے مدھول تعلقہ کے الگلی گاڑی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 7تا8 سال قبل اس گاؤں میں روزانہ 15لاکھ لیٹر پانی کا استعمال ہوتا تھا- انہوں نے بتایا کہ اس گاؤں میں اب نل اور میٹرکی تنصیب کے بعد روزانہ صرف 5لاکھ لیٹر پانی استعمال ہورہا ہے اور پنچایت کو 10لاکھ روپئے منافع حاصل ہورہا ہے -

اس موقع پر باگل کوٹ ضلع میں جل جیون مشن کی کارکردگی کے بارے میں وہاں کے سی ای او بھوبالن نے جانکاری دی اوربتایا کہ ضلع میں 108 فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے -وزیراعلیٰ نے باگل کوٹ ضلع میں جل جیون مشن کی کارکردگی کو سراہا-

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔