یمن میں ایک ٹانگ سے محروم بچی کا اقوام متحدہ کے ایلچی کو پیغام

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2021, 6:51 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،23جنوری (آئی این ایس انڈیا)یمن میں حوثی باغیوں کےحملے میں ایک ٹانگ سے محروم ہونے والی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کی درد ناک کہانی نے انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے ہر شخص کو رلا دیا۔

یمن کی یہ بچی شیما ہے جس کی ایک ٹانگ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے میں کٹ گئی تھی۔ وہ ایک ٹانگ پر کھڑی ہے۔ اس نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفیتھس کے نام اپنا پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔ اس پیغام میں اس نے حوثی باغیوں کی دہشت گردی کا شکوہ کیا ہے۔ شیما کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام اس کی طرح گذشتہ چھ سال سے حوثیوں کاظلم اور ان کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

ایک درد بھری کیفیت کا اظہار کرنے والی شیما کا کہنا ہے کہ 'میں یمن کی شیما ہوں اور میری عمر10 سال ہے، میں تعز میں حوثیوں کے داغے گئے گولے کے پھٹنے سے زخمی ہوئی۔ میں یمن کے ہزاروں بچوں کے دکھوں اور ان کی تکالیف کا ثبوت ہوں'۔

دوسری جانب یمن کے زیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے شیما نامی بچی حوثی باغیوں‌ کی گولہ باری سے زخمی ہوئی تھی۔ اس کا تعلق یمن کے علاقے تعز سے ہے۔

خیال رہے کہ چھ جنوری کو حوثی شدت پسندوں نے شمال مشرقی تعز میں التعزیہ ڈاریکٹوریٹ کو الگ کرنے کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن شروع کیا اور علاقے کی مسلسل ناکہ بندی کی گئی ہے۔ اس نام نہاد آپریشن کے دوران حوثی دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کے قتل عام، لوٹ مار کے ساتھ خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے کا غیرانسانی طریقہ بھی اپنا رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...