متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جرمن چانسلر کے ساتھ لیبیا کی صورت حال پربات چیت

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th January 2020, 7:48 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

طرابلس،19جنوری(آئی این ایس انڈیا)لیبیا میں جاری لڑائی کی روک تھام اور جنگ بندی کے حوالے سے جرمنی کی میزبانی میں بلائی گئی عالمی کانفرنس کے موقعے پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کی۔ملاقات میں لیبیا کی موجودہ صورت حال اور جنگ بندی کی مساعی پربتادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد اماراتی ولی عہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقات کے دوران لیبیا کی موجودہ صورت حال پرتفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات سے اندازہ ہوا کہ انجیلامیرکل لیبیا کے بحران کو جلد از جلد اور پرامن طریقے سے حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ برلن کی میزبانی میں ہونے والی امن مساعی لیبیا میں دیر پامن اور ملک کے استحکام و ترقی کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

محمد بن زید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کی،ہم نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرائی میں لے جانے، مشرق وسطی کے خطے میں استحکام اور لیبیا میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جرمنی میں ہونے والی کانفرنس پورے لیبیا میں سلامتی، استحکام اور امن کی ضامن ہوگی اور اس کانفرنس سے لیبی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی جاسکے گی۔اماراتی خبر رساں ایجنسی’ڈبلیو اے ایم‘ نے بھی ابوظہبی کے ولی عہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی اور اقوام متحدہ کے مندوب کی لیبیا میں فائر بندی کے خاتمے اور بحران کے جامع اور مستحکم سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی کوششوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے عرب ممالک کی سلامتی، استحکام اور بحیرہ روم کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...