ایم سی ڈی الیکشن: 28 لاکھ کنبوں کو آر او تقسیم کرنے سے لے کر ہاؤس ٹیکس معافی تک، کانگریس آئی تو پھر چمکے گی دہلی!

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 5:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب 2022 کو لے کر کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے اس انتخابی منشور میں اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں آتے ہیں تو گزشتہ ہاؤس ٹیکس پورا معاف ہوگا اور آگے سے 50 فیصد ٹیکس ہی لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے دیہی علاقوں کو ہاؤس ٹیکس کے دائرے سے باہر لایا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کی اپنے انتخابی منشور کے پہلے اعلان کے دوران ریاستی کانگریس صدر چودھری انل کمار اور میڈیا چیئر پرسن انل بھاردواج سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود رہے۔

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے اقتدار میں آنے پر دہلی کے 28 لاکھ کنبوں کو ایک ایک آر او دیا جائے گا۔ کانگریس نے کہا کہ اگر کانگریس دہلی میونسپل کارپوریشن کے اقتدار میں آتی ہے تو سبھی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی کی جائے گی۔ اس کے لیے دہلی کے ہر کنبہ کو ایک ایک آر او بھی دیا جائے گا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب کے مدنظر اسے بڑا اعلان مانا جا رہا ہے۔

اس موقع پر دہلی ریاستی کانگریس صدر انل چودھری نے کہا کہ دہلی میں ہوا ہین ہیں بکلہ آبی آلودگی بھی بڑے پیمانے پر ہے۔ لوگ آلودہ پانی کے مسئلہ سے پریشان ہیں۔ جب بھی پینے کے پانی کے سیمپل اٹھائے گئے تو 40 سے 45 فیصد تک پیمانوں پر فیل پائے گئے۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران دہلی کے 30.72 لاکھ لوگوں کو ڈائریا، ہیضہ اور ڈائیفائیڈ جیسی بیماریاں ہوئی ہیں، اسی لیے کانگریس نے میونسپل کارپوریشن الیکشن جیتنے پر دہلی والوں کو گندے پانی کے مسئلہ سے نجات دلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی نے ایم سی ڈی کے 15 سالوں میں صرف بدعنوانی کی ہے جہاں ہاؤس ٹیکس کو بہتر پالیسی کے ساتھ وصولنے میں بی جے پی پوری طرح ناکام رہی ہے۔ کئی منصوبے لانے کے باوجود ہاؤس ٹیکس کی شکل میں صرف 2038 کروڑ روپے ہی ٹیکس کی شکل میں حاصل کیا جا رہا ہے۔ دہلی کی 50 فیصد ملکیتیں ہاؤس ٹیکس کے دائرے میں آتی ہیں، جس میں 25 لاکھ ملکیت مالکوں سے 100 فیصد ہاؤس ٹیکس حاصل کرنے کی ذمہ داری دہلی میونسپل کارپوریشن میں بیٹھی حکومت کی ہوتی ہے۔ یقینی طور پر دہلی میں ہاؤس ٹیکس کا ایشو کافی بڑا موضوع ہے اور اس کو لے کر بی جے پی بھی بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔