کاروار: پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے کیا کدمبا بحری اڈہ کا دورہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2021, 1:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،21؍جنوری (ایس او نیوز)سابق وزیر دفاع شرد پوار سمیت کئی اراکین پر مشتمل پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ایک وفد نے کاروار میں واقع کدمبا بحری اڈہ کا دورہ کیا اور وہاں پر چل رہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

طیارے کے ذریعہ گوا پہنچنے کے بعد وہاں سے سڑک کے راستے آئی این ایس کدمبا بحری اڈے پر پہنچ کر وہاں بحریہ کے افسران سے ساحلی علاقے کے تحفظ اور بحیرہ عرب میں موجودہ سرگرمیوں کے موضوع پر بات چیت کی، اورگوا و کاروار کے بحری اڈوں کو درپیش حالات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ریئر ایڈمرل مہیش سنگھ نے کمیٹی کے تمام اراکین کا استقبال کیا۔ انہوں نے نیول شپ ریپیرنگ یارڈ کی جدید کاری، نیول شپ وکرم آدتیہ کی کارکردگی اور فی الحال سی برڈ منصوبے کے تحت چل رہے دوسرے مرحلے کی تمیر و توسیع کی صورتحال سے کمیٹی کو واقفیت دی۔

پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے دفاع میں کانگریسی لیڈر راہل گاندھی سمیت جملہ 31اراکین شامل ہیں، لیکن بدھ کے دن اس کمیٹی کا جو وفد کاروار پہنچا تھا اس میں نصف سے زائد اراکین غیر حاضر تھے۔ پارلیمانی کمیٹی کی آمد کے پیش نظر گوا سے کاروار تک حفاطتی بندوبست سخت کردیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔