وائٹ ہاوس سے رخصتی سے قبل میلانیا ٹرمپ کا محبت بھرا الوداعی سلام

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 8:25 PM | عالمی خبریں |

 دبئی، 19جنوری (آئی این ایس انڈیا) چار سال تک امریکا کی خاتون اول رہنے والی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار سے رخصتی سے 48 گھنٹے قبل امریکی قوم کو محبتوں بھرا نیک تمنائوں‌پرمبنی الوداعی پیغام بھیجا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے قبل اس کے آخری دن خاتون اول میلانیا ٹرمپ نےکل پیر کے روز ایک تقریر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی 4 سالہ دور صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترقی کے لیے کوششوںکا جائزہ پیش کیا۔ اس خطاب میں سات منٹ الوداعی پیغام پر مشتمل تھےجس میں انہوں‌ نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور نفرت سے زیادہ محبت کا اصول اپنائیں۔

وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے تازہ پیغام میں میلانیا نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں میرے خاندان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وائٹ ہائوس عوام کا گھر ہے۔ ہمارے گھر کو عوام کے گھر کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہم اپنے اور قوم کے اس گھر میں پوری ٹیم کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ عوام کی خدمت کا گھر ہے۔ یہ ایک ایسی عمارت ہے جو زندہ میراث تشکیل دیتی ہے اور جو ہماری قومی زندگی کا علامتی مرکز ہے۔

وائٹ ہاؤس میں فلمایا جانے والا یہ ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدھ کی دوپہر دفتر چھوڑنے سے 48 گھنٹے سے پہلے ہی ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

میلانیا نے اپنے شوہر کے دور صدارت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگرچہ کرونا کی وبا نے معیشت سمیت تمام شعبوں کو متاثر کیا۔ تاہم دوایسے منصوبے مکمل کیے ہیں جن کا وائٹ ہاؤس میں طویل عرصے سے منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ پہلا 'اسٹیٹ آف دی آرٹ' منصوبہ 'فلور فریم آرٹ' کا تھا جسے ایک ایشیائی آرٹیسٹ اسامووا نوگوچی نے تیا کیا اس کی تنصیب تھی جو گذشتہ برس نومبر میں کی گئی۔

میلانیا نے مزید کہا کہ میں ان بہادر جوان فوجیوں کے چہروں کو دیکھت ہوں جو فخر کے ساتھ مجھے اپنی نگاہوں میں بتاتے ہیں کہ وہ اس ملک کی خدمت کرنا کس قدر پسند کرتے ہیں۔ میں خدمت میں ہر شخص اور ہمارے حیرت انگیز فوجی گھرانے سے کہتی ہوں کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ آپ ہمیشہ میرے خیالات اور دعاؤں میں رہیں گے۔

میلانیا ٹرمپ نے مزید کہا کہ بطور خاتون اول اور اس قومی خزانے کی عارضی نگران کی حیثیت سے میرے پیشروؤں کی وہائٹ ہاؤس کے لیے عقیدت اور تاریخ سے ان کی محبت جس نے انہیں اس عمارت کا تحفظ فراہم کیا ،اسی طرح میں نے پچھلے چار سالوں میں جن منصوبوں کی نگرانی کی ہے وہ یہ ہیں کہ لوگ جن کا مجھے یقین ہے کہ وہ نہ صرف گھر کے ورثے کا تحفظ کریں گے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے اس کی خوبصورتی اور وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شروعات 2018 میں ہوئی تھی جب "کوئینز حمام" کی پہلی مکمل تزئین و آرائش 1950 کی دہائی میں شروع ہوئی۔ اسی سال "ایوان میں صدر لفٹ" کا مکمل کیا۔۔ پھر 2019 میں میں نے مشرقی کمرے کے فرش کی کئی ماہ کی بحالی کا کام شروع کیا جس سے اس تاریخی جگہ کی اصل شان و شوکت کو زندہ کیا۔اس کے ساتھ داخلی راستوں اور راہداری کے سنگ مرمر فرش پر کیے گئے کام کے ساتھ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...