کانگریس کی میکے داٹو پدیاترا صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش:رکن اسمبلی ایل ناگیندرا

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2022, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،10؍جنوری (ایس او نیوز؍پیر پاشاہ)  چامراج پورم میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی دفتر میں،حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی ایل ناگیندرا نے کانگریس پارٹی پرالزام لگایا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی میکے داٹو پدیاترا صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کانگریس کی کوشش ہے۔ سال 2023میں منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھ کر پدیاترا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی ایل ناگیندرا نے کانگریس کی قیادت والی پنجاب حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی کانگریس حکومت نے ہمارے اس ملک کے وزیر اعظم کو سکیورٹی فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اس لئے وز یر اعظم کو سکیورٹی فراہم کرنے پر ناکام ہونے والی پنجاب کی کانگریس حکومت کو فوراًبرخواست کردینا چاہئے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی پد یاترا کے تعلق سے سوال کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے بتایا ہے کہ جب کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار جنتا دل (یس) اور کانگریس کی مخلوط حکومت میں ریاستی وزیر برائے آبی وسائل تھے تو میکے داٹو پراجیکٹ کے تعلق سے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا اور کانگریس کے سینئر قائد و سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا پانچ سال اس ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے تو انہوں نے میکے داٹو پراجیکٹ کے تعلق سے مطالبہ نہیں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...