محبوبہ مفتی نے ستیہ پال ملک کو 10 کروڑ روپے کا ہتک عزتی نوٹس بھیجا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:09 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مبینہ روشنی ایکٹ سکینڈل معاملے میں ان کا نام لیے جانے پر جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو دس کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ ستیہ پال ملک، جو اس وقت میگھالیہ کے گورنر ہیں، نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی پر روشنی ایکٹ کے تحت سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

محبوبہ مفتی نے 20 اکتوبر کو اپنے ایک ٹویٹ میں مسٹر ملک کے خلاف، اپنا بیان واپس نہ لینے کی صورت میں، قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اپنے نوٹس میں مسٹر ملک سے کہا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر بطور معاوضہ 10 کروڑ روپے ادا کرے یا قانونی کارروائی کا سامنا۔ ان کی طرف سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جموں ونگ کے سینیئر وکیل انیل سیٹھی نے ستیہ پال ملک کو نوٹس ارسال کیا ہے۔

سیٹھی نے نوٹس میں کہا ہے کہ ’’محبوبہ مفتی معاوضے کی رقم کو اپنے نہیں بلکہ عوامی بہبود کے لئے استعمال کریں گی۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اگرچہ آپ کے بیان کی وجہ سے میری موکل کی ساکھ اور نیک نامی کو ہونے والے نقصان کی آپ کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم سے برپائی نا ممکن ہے، پھر بھی میری موکل نے آپ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’’میرے روشنی ایکٹ کا بنفیشری ہونے کے متعلق ستیہ پال ملک کی باتیں سراسر غلط ہیں میری قانونی ٹیم ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان (ستیہ پال ملک) کو اختیار ہے کہ وہ اپنے تبصرے کو واپس لیں بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔‘‘ انھوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ستیہ پال ملک کے بیان کے اس حصے کا ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا تھا جس میں وہ ان (محبوبہ مفتی) پر روشنی ایکٹ کے تحت زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ستیہ پال ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے روشنی ایکٹ لایا اور کہا کہ اس کے تحت سرکاری زمین کو فرخت کریں گے اور جو آمدنی ہو گی اس سے بجلی کا نظام سدھاریں گے۔ بجلی کا نظام تو نہیں سدھارا لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے اور محبوبہ مفتی کو پلاٹ مل گئے۔‘‘

ستیہ پال ملک ویڈیو میں مزید کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ’’میں نے جموں کے کمشنر سے کہا کہ جموں میں سرکاری زمین کی سروے کریں انہوں نے کہا کہ یہاں کافی زمین خالی پڑی ہے لیکن آپ کے چلے جانے کے بعد یہ لوگ اس پر قبضہ کریں گے، محبوبہ کے آدمی کو تو دیر ہی نہیں لگتی ہے قبضہ کرنے میں وہ تو بھینس باندھ کے کہتا ہے کہ یہ میری زمین ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...