ہمیں گوڈسے نہیں، گاندھی-نہرو کا ہندوستان چاہیے: محبوبہ مفتی

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 11:35 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سری نگر،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہندوستان کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم گوڈسے کے ہندوستان کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ ہمیں گاندھی-نہرو کا ہندوستان چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جموں و کشمیر کو اپنے ساتھ رکھنا ہے تو 370، 35اے سے متعلق فیصلہ واپس لینا ہوگا اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے قدم بڑھانا ہوگا۔ یہ باتیں محبوبہ مفتی نے بانیہال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ڈنڈے، بندوق، لاشوں کو دبانے کی طاقت پر کشمیر کو ساتھ نہیں رکھ سکتے۔ بندوق کی طاقت پر امریکہ بھی افغانستان پر راج نہیں کر سکا۔‘‘

’اے بی پی‘ پر شائع ایک رپورٹ میں محبوبہ مفتی نے مرکز کو اس کی پالیسیوں کے لیے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر وہ کشمیر رکھنا چاہتا ہے تو دفعہ 370 بحال کرے اور کشمیر مسئلہ کا حل نکالے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنی شناخت اور وقار واپس چاہتے ہیں اور وہ بھی سود کے ساتھ۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہماری قسمت کا فیصلہ مہاتما گاندھی کے ہندوستان کے ساتھ کیا تھا، جس نے ہمیں دفعہ 370 دیا، ہمارا اپنا آئین اور پرچم دیا، اور ہم (ناتھو رام) گوڈسے کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

محبوبہ مفتی نے خطاب کے دوران بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’ہمارے خود کے کچھ لوگ اس وقت ناراض ہو جاتے ہیں جب میں جموں و کشمیر میں امن اور (کشمیر) ایشو کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرہ کا مطالبہ کرتی ہوں۔ وہ مجھے غدارِ وطن اور ملک مخالف قرار دیتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’آج وہ لوگ طالبان اور چین کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں، جس نے (چین نے) لداخ میں ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور اروناچل پردیش میں ایک گاؤں بھی بسا دیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...