بی جے پی کی نظرمیں ہرمسلمان دہشت گرد ہے: محبوبہ مفتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 11:31 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،17؍اپریل(ایس او نیوز؍ یو این آئی) جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے ذریعہ 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو ٹکٹ دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدھ کےروزکہا کہ بی جے پی کے لئے جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تودہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ورنہ تمام مسلمان دہشت گرد ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ نے ٹوئٹ کیا ’تصورکیجئے اگرمیں نے کسی دہشت گردی کے ملزم کوامیدواربنایا ہوتا! ان لوگوں (بی جے پی) کے مطابق جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تودہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، لیکن مسلمانوں کا نام آنے پرہر مسلمان دہشت گرد ہے۔ جب تک بری نہیں ہوجاتا تب تک مجرم مانا جاتا ہے‘۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے سادھوی پرگیہ سنگھ کومدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے امیدواردگوجے سنگھ کے خلاف امیدواربنایا ہے۔ سادھوی مالیگاؤں بم دھماکے کےملزمان میں سے ایک ہیں، لیکن انھیں فی الحال عدات نے بری کردیا ہے، اس کے بعد ان کی رہائی ہوئی ہے۔ آج ہی پرگیہ سنگھ بی جے پی جوائن کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...