محبوبہ مفتی کوالیکشن کے دوران جنگجوؤں کے اہل خانہ کی یادآنے لگی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2019, 12:51 AM | ملکی خبریں |

سری نگر: 21 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے ساتھ سرکاربناکربی جے پی کومضبوط کرنے والی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر انتظامیہ پر جنگجوؤںں کے اہل خانہ کی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس مبینہ سلسلے کو فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں کشمیریوں کو مزید الگ تھلگ کرنے کا سبب بنیں گی۔محترمہ مفتی نے اتوارکی شام اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا’’انتظامیہ کوجنگجوؤں کے لاچار اہل خانہ کو ہراساں کرنا بند کرنا ہوگا‘‘۔ نور آباد (کولگام) کے مدثر اور اعجاز احمد کو گرفتار اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ گرفتاری اور گھر میں توڑ پھوڑ کی وجہ یہ ہے کہ ان کا بھائی ایک جنگجو تھا۔ ایسی پالیسیاں کشمیریوں کو مزید الگ تھلگ کرنے کا سبب بنیں گی۔ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ کا یہ بیان حساس ترین اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں انتخابات سے محض ایک روز پہلے سامنے آیا ہے۔ چار اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام پر مشتمل اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں23 اپریل، 29 اپریل اور 6 مئی کو تین مرحلوں میں پولنگ ہونی ہے جس میں تقریباََ14 لاکھ رائے دہندگان محبوبہ مفتی سمیت18 امیدواروں کے سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...