آسام-میگھالیہ سرحد تنازعہ: ویسٹ جینتیا ہلس پر فائرنگ میں 4 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 8:42 PM | ملکی خبریں |

شلونگ،22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) میگھالیہ سرحد کے پاس آسام کے مغربی کاربی آنگلونگ ضلع میں ویسٹ جینتیا ہلز کے مکرو گاؤں میں تصادم کے بعد منگل کو پولیس کی گولی باری میں ایک فوریسٹ گارڈ سمیت کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس فائرنگ واقعہ میں کئی دیہی عوام کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

مغربی کاربی آنگلونگ پولیس انسپکٹر امداد علی نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران نے ضلع کے ایکانت مکرو گاؤں سے غیر قانونی لکڑی لے جا رہے ایک ٹرک کو علی الصبح تقریباً 3 بجے روکا۔ جب فوریسٹ گارڈ غیر قانونی کھیپ کو ضبط کرنے کے لیے ٹرک کے پاس پہنچے تو انھوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ گارڈ نے فائرنگ کر دی اور گاڑی کے ٹائر میں پنکچر کر دیا۔ گاڑی کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت تین لوگوں کو پکڑ لیا گیا، لیکن دیگر لوگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

اس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے نزدیکی پولیس اسٹیشن جریکینڈنگ کو مطلع کیا اور اضافی فورس کے لیے گزارش کی۔ پولیس کے مطابق جب ایک ٹیم وہاں پہنچی تو کثیر تعداد میں میگھالیہ کے لوگوں نے دھاردار اسلحوں سے ان کا ’گھیراؤ‘ کر دیا۔

افسر نے کہا کہ ’’ناراض بھیڑ نے گرفتار کیے گئے لوگوں کی رِہائی کا مطالبہ کیا۔ پرتشدد بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس ٹیم کو گولی چلانی پڑی۔ ایک فوریسٹ ہوم گارڈ اور خاسی طبقہ کے تین لوگ گولی باری میں مارے گئے۔‘‘ اس درمیان پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر سے 6 گھنٹے کی ڈرائیو کی دوری پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔