بھٹکل البدر اسوسی ایشن کے زیراہتمام 8دسمبر کو بڑے پیمانے پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th December 2019, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)البدر ویلفئیر اسوسی ایشن بھٹکل ، بلڈ ہلپ کئیر کرناٹکا، پیس اینڈ اویرنس ٹرسٹ کے اشتراک سے اور ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور اور بیندور کے تعاون سے 8دسمبر2019بروز اتوار بڑے پیمانےپر خون عطیہ کیمپ انعقاد کئے جانے کی منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے ۔

پریس ریلیز کے مطابق 8دسمبر کو صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک علامہ اقبال اسکول ، بدریہ کالونی ، جالی روڈ بھٹکل میں بڑے پیمانے پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ صحت مند افراد اس موقع سے استفادہ اٹھاتے ہوئے اپنا خون عطیہ کرکے تعاون کرسکتے ہیں۔ منتظمین نے عوام سے زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں اسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان 7619283982  ، جنرل سکریٹری مولانا محمد توفیق 8971923121، فیاض علی بیندور 9008975535 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...