بھٹکل تلاند علاقے میں پینے کے پانی اور نیشنل ہائی وے کے مسائل پر مقامی باشندوں کی میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2019, 2:54 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل5/دسمبر (ایس ا و نیوز) یہاں کے تلاند علاقے میں مقامی باشندوں نے سرکاری ماڈل اسکول میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں پینے کے پانی کے بنیادی وسائل کے تحفظ اور نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے سے پیدا ہونے والے مسائل پر غوراور فیصلے کیے گئے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ کے مقامی عوام کے علاوہ پرگتی بندھوسو سہایا سنگھااورکٹا ویرایووکا سنگھا کے لیڈروں نے شرکت کی۔حاضرین نے نیشنل ہائی وے کی توسیع کے سلسلے میں غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ منکولی میں ایک سرکل کی تعمیر لازمی طور پر کی جانی چاہیے۔اس کے علاوہ منکولی کا رگھوناتھ روڈ تلاند دیہات کو جوڑنے والااہم راستہ ہے۔اور اسے ہر حالت میں رابطے کے طور پرباقی رکھنا ضروری ہے۔اس سے پہلے کونکن ریلوے لائن کی وجہ سے تلاندجانے والوں کے لئے آج تک بڑی دشواریوں کا سامنا درپیش ہے۔ صرف چار میٹر کا راستہ کراس کرکے تلاند پہنچنے کے لئے ریلوے لائن کی وجہ سے ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔اب ہائی وے کے تعمیری کام کی وجہ سے دوبارہ مزید مسائل پید اہونے امکانات ہیں۔اور اگر ایساہوگا تو پھر مقامی باشندے اس کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کے لئے اٹھ کھڑے ہونگے۔

 پینے کے پانی کی قلت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ اس علاقے میں پانی کے شدید مسائل پید اہوگئے تھے اس لئے امسال گرمی کا موسم اور پانی قلت شروع ہونے سے پہلے ہی اس مسئلے کو حل کرلینا چاہیے۔ غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پانی کا بنیادی ذریعہ یہاں سے گزرنے والی چھوٹی سی نہر ہے جس پر ایک چھوٹا ساپُل تعمیر کیا ہے۔ اب اس پُل کے قریب ہی ایک بند تعمیر کرکے پانی کو اسی علاقے میں ذخیرہ کیا جائے۔یہ مسئلہ بھی سامنے آیا کہ نہر کے اندر کیچڑ اور کچرا بہت زیادہ بھر گیا ہے اس لئے اس کو صاف کیے بغیر نہر پر بند باندھنے سے زیادہ فائد نہیں ہوا۔ طے کیا گیا کہ 8دسمبر کو اتوار کے دن صبح 6.30بجے اس علاقے کے تمام باشندے اپنے طور پر خود ہی بند باندھنے کے کام میں حصہ لیں گے۔

 نہر پر واقع پُل کے سلسلے میں غور کرنے کے بعد طے کیا گیا کہ چونکہ یہ پُل بہت ہی تنگ اور انتہائی خستہ حالت میں ہے، اس لئے مزید چوڑا پُل تعمیر کرنے کے لئے جد وجہد کی جائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اس پُل کے تعلق سے منتخب عوامی نمائندوں کی توجہ کئی مرتبہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرائی گئی ہے مگر کسی نے اسے حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اب اس سلسلے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ اس پُل کی تعمیر کے لئے جد وجہد شروع کی جائے۔

اس میٹنگ میں منکولی ابھیرودی سمیتی کے جنرل سیکریٹری ناگ راج نائک، نائب صدر رامناتھ بلیگار، تلاند پرگتی بندھو سمیتی کے لیڈر رویندرآر نائک، دیویندرا نائک، ائرپا نائک،کرشنا نائک، نرسمہا نائک، راجو سنکپا نائک، ماروتی این نائک، وینکٹیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...