کورونا اموات کی شرح کم کرنے کے سلسلے میں صحت سکریٹری کی میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2020, 10:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں سے کہا ہے کہ جہاں کورونا کی وجہ سے اموات کے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں، ان سے اموات کی شرح کم کرنے پر خصوصی زور دینے کے لئے کہا ہے اور ایمبولینس سروس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن کی قیادت میں 7 اور 8 اگست کو ملک کی ان 12 ریاستوں کے 29 اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ سرویلانس افسر، میونسپل کمشنرز، چیف میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ایک اعلی سطحی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کس طرح کورونا اموات کی شرح کم کرنے کی سمت میں کام کریں اور انہیں ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس میٹنگ میں متعلقہ ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریوں اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مہم ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔

صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے میٹنگ میں کہا کہ ریاستی لیبارٹریوں کے مناسب استعمال پر توجہ دینی چاہیے، یعنی اگر آر ٹی پی سی آر لیب میں روزانہ 100 سے کم ٹیسٹ ہوتے ہیں اور دیگر لیبز میں 10 سے کم ٹیسٹ ہوتے ہیں تو ان کی تعداد میں اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ ریاستوں کی فی دس لاکھ آبادی میں ٹیسٹ کی کم تعداد، پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم ٹیسٹ، ٹسٹ کی رپورٹ میں تاخیر اور زیادہ تعداد میں صحت اہلکاروں کے کورونا سے متاثر ہونے جیسے معاملات پر توجہ دینے کے لئے کہا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اپوزیشن کے 8ممبران پارلیمنٹ کی معطلی مرکزی حکومت کا اختلاف رائے سے عدم راوداری کا نمونہ۔ ایس ڈی پی آئی

 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں زرعی بل منطور کئے جانے کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن کے 8اراکین پارلیمنٹ کو ایک ہفتہ کیلئے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت سے معطل کرنے کے اقدام کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ...

بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر

 کوآپریٹو بینکوں کی بحالی اور نگرانی کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے والے بینکنگ ریگولیشنز (ترمیمی) بل 2020 کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔