کاروار میں سیلاب متاثرہ حالات کا جائزہ میٹنگ : ضلع نگراں کارسکریٹری نے افسران سےکہاراحت کاری کاکام جلد شروع کریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st August 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:31؍اگست(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں برسی موسلادھار بارش کی وجہ سے کافی جانی و مالی  نقصانات ہوئے ہیں۔ عوامی عمارتیں، سڑکیں سمیت باغبانی، زرعی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے، اس سلسلےمیں راحت کاری  اور بازآبادکاری کے کاموں کو فوری شروع کرنے کی اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مڈگل نے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی دفتر ہال  میں اترکنڑا سیلاب متاثرہ حالات کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ افسران کو چاہئے کہ وہ معاوضہ پہنچانے اور دینے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے اس کی تفتیش کریں۔ اگر کہیں قانونی رکاوٹ ہے تو تال میل سے حل نکال کر آگے بڑھنے کی بات کہی۔

ضلع محکمہ باغبانی کے معاون ڈائرکٹر نے سپاری، کالی مرچ سمیت فصلوں کو لگی بیماریوں اور زرعی فصل کے نقصانات کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ایس ڈی آر ایف ، این ڈی آر ایف کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں انہیں معاوضہ دینےکی سہولت نہیں ہے تو عوام حکومت سے ہی معاوضہ کی طلب کررہےہیں ۔ زرعی محکمہ کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے بتایاکہ ضلع میں فصل نقصانات کے کل 15981معاملات درج ہوئے ہیں 6685معاملات کو منظوری دی گئی ہے تو 7066معاملات باقی رہنے کی جانکاری دی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی بورڈ کے افسر نے میٹنگ میں بتایاکہ انکولہ سے گوٹی تک کی قومی شاہراہ 63پر کل 34کلومیٹرکی سڑک بربادہوگئی ہے۔ ارے بئیل گھاٹ پر پہاڑ کھسک گیا ہے۔ عارضی درستی کے لئے قریب 3.20کروڑ روپئے اور مستقل مرمت کے لئے 46کروڑروپیوں کی امداد چاہئے۔ اسی طرح 10 سی ڈی پُلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کی عارضی درستی کے لئے 0.20کروڑ روپئے اور مستقل درستی کے لئے ایک کروڑ روپیوں کے لاگت کی بات کہی۔ ہیسکام افسر نے بھی ہیسکام محکمہ کو کل 582.85لاکھ روپیوں کےنقصان ہونے کی جانکاری دی۔

میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے افسران اپنے محکمہ جات کے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ  زرعی محکمہ کو 5607.73لاکھ روپئے، محکمہ باغبانی کو 6493.69لاکھ روپئے، پنچایت راج انجنئیرنگ محکمہ کو 7493.95لاکھ روپئے ، محکمہ آب پاشی کو 27368.10، شہری ترقیات کو 725.68،محکمہ بندرگاہ (ماہی گیر ی سڑک) 550،چھوٹی آب پاشی کو 6726، دیہی پینے کے پانی کی سپلائی اور پاکیزگی کو 476.60، تعلیمات عامہ کو 1259.25، خواتین و اطفال کو 737.95، سماجی فلاح و بہبودی کو 5.85، پسماندہ طبقات محکمہ کو 64، اقلیتی محکمہ کو 2،ماہی گیر محکمہ کو 403.50، صحت عامہ اور خاندانی فلاح وبہبودی کو 271.50، قومی شاہراہ کو 5600، فاریسٹ محکمہ کو 0.41سمیت کل 71844.01لاکھ روپیوں کا نقصان ہونے کا اندازا لگایا گیاہے۔  میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن، اپر ڈی سی ناگراج سنگریر سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...