بنگلورو سنٹرل حلقہ: بی جے پی امیدوار پی سی موہن کو گاندھی نگر میں اکثریت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 27؍مئی (ایس او نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈو راؤ کے اپنے حلقہ گاندھی نگر میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہونے کی بجائے یہاں بی جے پی کو اکثریت ملی ہے- اس حلقہ میں بی جے پی امیدوار پی سی موہن کو 24,723 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی ہے- اس طرح شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں کانگریس کو 14,849 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی ہے- یہاں مقامی رکن اسمبلی آر روشن بیگ اور مقامی کانگریس کارپوریٹراں نے کانگریس کے حق میں زبردست مہم چلائی تھی- جس کے نتیجہ میں کانگریس امیدوار رضوان ارشد کو 14 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے- اسی طرح ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے حلقہ چامرج پیٹ میں بھی کانگریس امیدوار رضوان ارشد کو 21,384کی اکثریت حاصل ہوئی ہے- شانتی نگر اسمبلی حلقہ میں این اے حارث اور ان کے دیگر مقامی لیڈروں کی جدوجہد اور کوششوں کا نتیجہ کہ یہاں پر کانگریس کو 9768 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی -سروگنا نگر اسمبلی حلقہ میں کانگریس کو سب سے زیادہ 47,139 ووٹوں کی اکثریت ملی ہے- یہاں ریاستی وزیر کے جے جارج نے اپنے مقامی لیڈروں کے ساتھ کانگریس امیدوار کے حق میں تیز مہم چلائی تھی-سی وی این نگر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار پی سی موہن کو 21,829 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی ہے- اسی طرح مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کو 72,559 ووٹوں کی اکثریت اور راجاجی نگر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کو 44,004 ووٹ حاصل ہوئے ہیں - کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کی نمائندگی والے گاندھی نگر کے علاوہ سی وی رامن نگر، مہادیو پورہ اور راجاجی نگر اسمبلی حلقوں میں بی جے پی امیدوار کو اکثریت ملنے کے نتیجے میں پی سی موہن نے اپنی ہیٹرک جیت درج کرنے کا موقع ملا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو تشدد : علما نے دلت ایم ایل اے کے گھر کو از سر نو تعمیر کرنے کی پیشکش کی

نگلورو کے تشدد زدہ علاقوں میں امن و اتحاد برقرار رکھنے کیلئے علما کرام نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی قیادت میں علما کرام کے وفد نے آج شہر کے متاثرہ علاقے ڈی جے ہلی اور کاول بیسندرا کا دورہ کیا ۔ سب سے پہلے علما کرام نے ڈی جے ہلی پولیس ...

بنگلورو تشدد : 175 ملزمین گرفتار ، احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات، 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ

 11 اگست کی رات پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی ، کے جی ہلی اور کاول بیسندرا علاقوں میں حالات پوری طرح قابو میں آچکے ہیں ۔ احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید پختہ کردئے گئے ہیں ۔

چکمنگلورو میں شنکراچاریہ کے مجسمہ پر ’میلاد کا جھنڈا‘ ملنے سے حالات کشیدہ، ملند نامی شخص نکلا قصوروار!

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی کہ ریاست کے چکمنگلورو میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمہ کی چھت پر عید میلاد النبی کا جھنڈا پائے جانے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ جھنڈا بارش کی وجہ سے بھیگا ہوا تھا اور اسے جمعرات کے روز ...

دبئی میں ایک سواری نے ایک شخص کو رونڈ ڈالا؛ مہلوک ایشیائی شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی؛ پولس نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

یہاں ایک سواری کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ہوگیا مگر اُس شخص کی شناخت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے اور یہ کون ہے، کس ملک یا کس  شہر سے ہے کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یہ ایشیاء کے  کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔

توہین آمیز فیس بک پوسٹ اور اس پر تشدد دونوں قابل مذمت

شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے کئے گئے ایک فیس بک پوسٹ اور اس کے نتیجے میں شہر بنگلورو میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کے لئے چہار شنبہ کی صبح ممتاز علمائے کرام وقائدین کی زوم کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ ہوئی