کاروار میڈیا کپ 2021: کاروار واریئرز نے بھٹکل میڈیا واریئرز کو  فائنل مقابلے میں دی شکست؛ بھٹکل میڈیا واریئرز کو ملا دوسرا مقام 

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 4:01 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

کاروار، 12؍اپریل (ایس او نیوز)اُتر کنڑا  ضلع   پتر کرتا سنگھا   کاروار کی  طرف  سے منعقد ہونے والے دس دس اووروں کے میڈیا کپ 2021  کرکٹ ٹورنامنٹ میں  کاروار  کی  میڈیا واریئرز   نے  بھٹکل میڈیا واریئرز  کو  8 وکٹوں سے شکست دے دی اور کپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جس کے ساتھ ہی دو روزہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

 اتوار کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں   بھٹکل میڈیا واریئرز نے ٹا س جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔   بھٹکل میڈیا واریئرز کی حالت ابتدا میں  بے حد خراب رہی۔ اننگز کی پہلے اوور میں ہی بھٹکل نے  2 وکٹیں گنوائیں ۔ مگر پھر  ذبیح اللہ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے میچ کو نیا رُخ دیا۔ انہوں نے 3 شاندار چھکوں کی مدد سے   30 رنوں کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور    مقررہ 10 اوورز میں6  وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز  تک پہنچادیا۔

کاروار کے بلے باز جب بلے بازی کے لئے میدان میں اُترے تو  یہاں بھی بھٹکل کےکھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے پانچ کیچس ڈراپ کردئے، جس کے نتیجے میں  سلامی باز نتیش کو جارحانہ بلے بازی کرنے کے لئے اچھا حوصلہ ملا اور اس نے 44  رنز کی  تیز رفتار  اننگز کھیلی۔ اسی کھلاڑی کے رن کی بدولت  کاروار  ٹیم نے محض  7.3 اوورز میں 2وکٹیں گنوا  کر جیت کے لئے درکار 93  رنز بناڈالے۔   نتیش کی جارحانہ اننگز کی بدولت انہیں  مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے میں کامیاب کاروار واریئرز کو ٹورنامنٹ جیتنے پر 25000 روپیہ مع ٹرافی سے نوازا گیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام  حاصل کرنے والے   بھٹکل میڈیا واریئرز کو15000 روپیہ مع ٹرافی دی گئی۔ 

ٹورنامنٹ میں کاروار واریئرز کے  نتین کو اُن کے شاندار  کارکردگی  کی بنیاد پر بیسٹ باولر نیز پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے  اعزاز سے نوازا گیا۔جبکہ  بھٹکل میڈیا وارئیزز کے شاہد مختصر کو جس نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کے جوہر دکھانے میں کامیاب رہے تھے   بیسٹ بیٹسمین کا خطاب دیا گیا۔  

فائنل تقریب میں اُتر کنڑا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو فش مارکیٹنگ فیڈریشن کے صدر راجو ٹنڈل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنے  صحافتی میدان میں بہت  مشغول رہتے ہیں۔  اس کے باوجود  دو دن تک  کرکٹ کھیل  میں حصہ لینا قابل تعریف ہے۔ تقریب میں موجود ایک اور  مہمان  بھٹکل  جےڈی ایس لیڈر  عنایت اللہ شابندری  نے اپنے خطاب میں  کہا کہ  کھیلوں  سے ہی آپس  میں پیار ، محبت اور خیر سگالی کا جذبہ پیدا ہوتاہے۔انہوں نے  صحافیوں کو مشورہ دیا کہ جس طرح آپ لوگوں نےکرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے بھائی چارگی پیغام دیا اور آپس میں جس طرح  مل جل کر کھیل میں حصہ لیا، یہی جذبہ آپ رپورٹنگ کرنے کے موقع پر بھی دکھائیں اور اسی محبت کے ساتھ دوسرے فرقہ کے جذبات کا خیال رکھتےہوئے اپنے قلم کا بہترطور پراستعمال کریں۔ انہوں نے ضلع کے ہر تعلقہ میں اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرکے آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ٹورنامنٹ میں ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات سے سات ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ سنیچر سے جاری یہ ٹورنامنٹ اتوار شام کو اختتام کو پہنچا۔ پترکرتا سنگھا کے صدر ٹی بی ہری کانت ، نائب صدر گریش ، سکریٹری دیپک شیٹی ، رتنا کر نائک ،  ساحل آن لائن کے چیف ایڈیٹر عنایت اللہ  گوائی  ، کاروار ٹیم کے کپتان اروند اور  بھٹکل ٹیم کے کپتان پرسننا ڈائس  پر   موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...