حیدرآباد ریپ وقتل کیس، ٹائر میکانک نے دیا سب سے پہلے سراغ، پھر مشتبہ ٹرک اور سی سی ٹی وی نے سلجھائی گرہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2019, 11:41 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،یکم دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کہا جاتا ہے کہ ہر مجرم اپنے گناہ کا کوئی نہ کوئی سراغ ضرور چھوڑتا ہے۔حیدرآباد میں 27 سالہ ڈاکٹر کے ساتھ حیوانیت کرنے کے بعد اسے زندہ جلا دینے والے کو شاید یہ پتہ نہیں تھا لیکن، پولیس نے جب سراغ تلاش کرنے شروع کئے تو ٹائر میکانیک کے ساتھ ساتھ ایندھن اسٹیشن سمیت مختلف جگہوں پر لگے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ فوٹیج اور تکنیکی ثبوتوں نے ملزم کی شناخت کروا دی۔یہی وجہ ہے کہ پولیس کو محض 48 گھنٹوں کے اندر چاروں ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی ہاتھ لگی۔ملزمین محمد عارف، شیوا، نوین اور سی چیننکیشول نے واردات کو انجام دینے سے پہلے ٹونڈوپللی ٹول پلازہ پر شراب پی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ متاثرہ کو پھنسانے کے لئے جو جال چاروں نے بچھایا تھا، اسی کی وجہ سے ان کا پردہ فاش بھی ہو گیا۔صابرآباد پولیس نے شادنگر انڈر کے نیچے متاثرہ کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد پولیس کو سب سے پہلا سراغ ایک ٹائر میکانک سے ملا۔دراصل، متاثرہ کی بہن نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی اور پھر مدد کے لئے کچھ نامعلوم لوگ آئے تھے۔اس پر پولیس نے ارد گرد کے ٹائر میکاینکوں کو تلاش کرنا شروع کیا۔میکانیک نے بتایا کہ کوئی پنکچر ٹائر میں ہوا بھروانے کے لئے سرخ رنگ کی موٹر سائیکل لایا تھا۔تلنگانہ پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ گواہوں نے بتایا کہ ملزم الٹی سمت سے موٹر سائیکل لا رہے تھے،اس سے سب سے اہم سراغ ملا،اس کے بعد راستے کے سی سی ٹی وی کھنگالے گئے،چیک کرنے پر دو ملزم اسکوٹر کے ساتھ نظر آئے۔دوسرے فوٹیج میں ایک ٹرک کافی وقت تک باہر کھڑا دکھا، لیکن اس کا رجسٹریشن نمبر نہیں دکھ سکا۔پولیس نے جب پیچھے کرکے فوٹیج دیکھا تو پایا کہ ٹرک کو واقعہ سے 6-7 گھنٹے پہلے لا کر وہاں کھڑا کر دیا گیا تھا،پہلے کے پردے سے رجسٹریشن نمبر ملا جس سے اس کے مالک سرینواس ریڈی سے رابطہ کیا گیا۔اس نے سی سی ٹی وی میں اسکوٹر کے ساتھ نظر آئے شخص کو تو نہیں پہچان سکا، لیکن بتایا کہ ٹرک عارف کے پاس تھا۔پولیس کی دوسری ٹیمیں اس ڈھونڈنے میں مصروف تھیں کہ کس پٹرول بک سے پٹرول اور ڈیزل لایا گیا تھا،پھر پولیس کو کوٹھر کے ایک ایندھن اسٹیشن میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم بوتل میں ایندھن لیتے نظر آئے۔فوٹیج میں وہی ملزم تھا جو ٹائر میکانک کے پاس گیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے شام 5 بجے سے شراب پینی شروع کر دی تھی اور رات کو9:30 بجے تک وہ وسکی کی ڈیڑھ بوتل ختم کر چکے تھے۔ موبائل فون ٹاور کی لوکیشن اور ٹرک کے مالک سے ملی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے پہلے عارف اور پھر باقی تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...