بھٹکل حنیف آباد میں راستہ کنارے کچروں کے ڈھیر میں جانوروں کے گوشت ،باقیات و دیگر فُضلہ پھینکے جانے پر عوام میں سخت ناراضگی؛ پنچایت سے کیا فوری صفائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2019, 10:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 22/جون (ایس او نیوز)  تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے حنیف آباد  میں  راستہ کنارے کچروں کے ڈھیر کے درمیان اب  خراب  اور سڑے ہوئے گوشت کی تھیلیاں پائی  جانے کے بعد عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عوام نے ہیبلے پنچایت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری   علاقہ سے کچروں کا ڈھیر اُٹھائے اور اُسے ٹھکانے لگائیں ، علاقہ کے عوام نے  متنبہ کیا ہے کہ پنچایت کی طرف سے فوری کاروائی نہیں کی گئی تو  وہ   احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  عید کے موقع پر تمام کچروں کو اُٹھایا گیا تھا اور علاقہ کو صاف کیا گیا تھا،  مگر اس کے دو روز بعد ہی لوگوں نے  پھر سے راستہ کنارے کچرا پھینکنا شروع کردیا، ایسے میں  اب  ان کچروں میں کوئی   گوشت اور دیگر جانوروں کے باقیات، فُضلہ وغیرہ    لاکر پھینک رہا ہے ، گوشت سڑنے کی وجہ سے پورے علاقہ میں   خطرناک تعفن  اور بدبو پھیل گئی ہے۔ یہاں کے مکینوں نے بتایا کہ پہلے گوشت اور اوجھڑی سے بھری ایک بیگ نظر آئی تھی، اب دو چار دنوں میں یہاں آٹھ بیگ نظر آرہی ہیں اور ان تھیلوں میں گوشت ایسا سڑ چکا ہے کہ اس کی بدبو سے راستے سے گذرنا محال ہوگیا ہے۔

حنیف آباد چونکہ ایک رہائشی علاقہ ہے ، یہاں کے راستہ کنارے پر  کچروں کے ڈھیر اور اب  گائے کی  اوجھڑی اور سڑے ہوئے گوشت    پائے  جانے سے نہ صرف پورا علاقہ بدبو دار ہوگیا ہے، بلکہ  علاقہ میں مکھیوں اور مچھروں کی بھی بہتات ہوگئی ہے۔ ایسے میں  بارش کی شروعات کے ساتھ ہی  طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش کے نتیجے میں یہاں  وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں جس سے خاص طور پر بچوں کی  بڑی تعداد متاثر ہوسکتی ہے۔

علاقہ کی حنیف آباد ویلفیر اسوسی ایشن کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ  اب یہاں کچروں کو پھینکنا ہم برداشت نہیں کریں گے، خاص کر ہمیں اگر معلوم ہوگیا کہ یہاں گوشت کے تھیلے  کون لاکر پھینک رہا ہے، تو پھر اُس کی خیر نہیں ہے۔ ویلفئیر اسوسی ایشن کی جانب سے اس تعلق سے پولس تھانہ میں بھی معاملہ درج کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...