کرونا وائرس پروزیرصحت ہرش وردھن نے کہا، ہندوستان پوری طرح تیار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th February 2020, 1:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13فروری (آئی این ایس انڈیا)کرنا وائرس کے بڑھتے خوف کے درمیان جمعرات کو حکومت نے کہا کہ وہ اس بیماری کی روک تھام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ پی ایم آفس سے لے کر پورے ملک کے چیف سکریٹری اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ بنا ہوا ہے۔ہرش وردھن نے بتایا کہ کرنا وائرس پر پی ایم مودی نے وزیر صحت کی سربراہی میں وزراء کا ایک گروپ بنایا ہے، جس کی میٹنگیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اس بیماری کو لے کر تیاریاں شروع کر دی تھی۔سارے ایئرپورٹس پر اس کو لے کر انتظام کر دیئے گئے تھے۔

وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا حکومت کے پاس جو معلومات کے مطابق چین کے اندر کرنا وائرس سے انفیکشن کے 48 ہزار 206 کیس سامنے آئے ہیں۔اس کی وجہ سے چین میں 1310 اموات ہوئی ہیں۔چین سے باہر اس بیماری کا وائرس 28 ممالک کے اندر پھیل چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین کے باہر دنیا میں دو اموات ہوئی ہیں۔ایک ہانگ کانگ اور ایک فلپائن میں ہوئے ہیں۔چین سے باہر کرونا کے مثبت کیس 570 پائے ہیں۔مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ تمام ریاستوں کو 17 جنوری کو ہی ایڈوائزری جاری کر دی گئی تھی۔اس کے بعد سے حکومت مسلسل ریاستی حکومتوں کے رابطے میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...