ایم سی ڈی انتخابات: عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کو کارکنان نے دوڑا دیا، بھاگ کر بچائی جان، ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی میں ایم سی ڈی انتخابی جنگ میں ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات کے درمیان عام آدمی پارٹی اور اس کے ایم ایل ایز کو ہر روز پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو پر ایم سی ڈی انتخابات میں ٹکٹ بیچنے کا الزام لگا ہے۔ ناراض پارٹی کارکنوں نے ان کی پٹائی کی۔ مار پیٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ سارا معاملہ پیر کی رات تقریباً 8 بجے کا ہے۔ ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو شیام وہار میں اپنے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ کارکنوں نے ایم ایل اے پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔ ایسے میں ایم ایل اے کو میٹنگ چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو خود کو بچانے کے لیے جلسہ گاہ سے بھاگ رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ لوگ ان کا تعاقب کرتے نظر آئے۔ پورے واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی نے کہا کہ 'ایماندارانہ سیاست' کے ڈرامے میں ملوث پارٹی کا یہ بے مثال منظر ہے۔ 'عآپ' کی کرپشن ایسی ہے کہ 'عآپ' کے ارکان بھی اپنے ایم ایل اے کو نہیں بخش رہے ہیں۔ دہلی بی جے پی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو کا ٹکٹ بیچنے کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے تعاقب کیا اور دوڑا دوڑا کر پیٹا۔

وہیں ایم ایل اے گلاب یادو نے اس واقعہ پر ٹوئٹ کر کے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی بوکھلا گئی ہے اور ٹکٹ بیچنے کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ اس وقت میں چھاولہ تھانے میں ہوں، میں نے دیکھا ہے کہ اس وارڈ سے بی جے پی کے کارپوریٹر اور بی جے پی کے امیدوار ان لوگوں کو بچانے کے لیے تھانے میں موجود ہیں۔ اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے۔ میڈیا یہاں موجود ہے، بی جے پی سے پوچھنا چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...