منگلورو14/نومبر (ایس او نیوز) منگلوروسٹی کارپوریشن کے انتخابات میں زبردست جیت درج کرتے ہوئے کارپوریشن کے اقتدار پر اپنے قبضے کی راہ ہموار کر لی ہے۔
جملہ 60وارڈوں کے لئے منعقد کیے گئے انتخابا ت میں بی جے پی 44سیٹوں پر جیت درج کی جبکہ کانگریس صرف 14سیٹوں تک کی محدود رہ گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے 2وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ 12نومبر کو کارپوریشن کے انتخابات ہوئے تھے۔آج جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو ابتداء سے ہی بی جے پی آگے رہی اور آخر تک پہنچتے پہنچتے اپنی سبقت کو حتمی روپ دے دیا۔اب مکمل اکثریت کے ساتھ ایم سی سی میں پوری طرح اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے بی جے پی تیار ہے۔
جیت اور سبقت کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بی جے پی کے حمایتی کارکنان نے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جشن منانا اور جلوس نکالنا شروع کیا۔