میڈیکل داخلوں کی فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جون (ایس او نیوز) نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سرکاری کوٹے کے تحت داخلے کی فیس میں 15فیصد اضافہ کرنے کے خلاف اے آئی ڈی ایس او نے میسور بینک سرکل پر احتجاج کیا- اے آئی ڈی بس او کے نائب صدر راجیش بھٹ نے بتایا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں درمیانی طبقے کے طلبہ ہی زیادہ تر داخلہ لیتے ہیں -درمیانی طبقہ کے لئے 15ہزار روپئے اضافی فیس بھرنا بھی مشکل ہے- انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو جلد سے جلد واپس لے ورنہ اس کا انجام برا بھی ہوسکتا ہے-نچلے طبقے کے طلبہ کو سرکاری کالجوں میں داخلے نہ ملنے کی وجہ سے نجی کالجوں میں داخلہ کی فیس میں اضافہ کرکے میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کیلئے مجبور کیا جارہاہے- تنظیم کے صدرنے بتایا کہ حکومت نے نجی کالجوں کے انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر داخلے کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے- انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس حکم کو واپس لے-

ایک نظر اس پر بھی

مفرورمنصورخان کاایک اورویڈیو 24 گھنٹے میں ہندوستان واپسی کاوعدہ!

لوگوں کو کروڑوں روپئے کا دھوکہ دینے والی پونزی کمپنی آئی ایم اے کے بانی وایم ڈی محمد منصور خان کیا واقعی 24 گھنٹوں میں ہندوستان واپس لوٹ آئیں گے؟ جبکہ اس گھپلے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ منورخان کا پاسپورٹ انٹرپول کے ذریعہ کالعدم قرار دیا گیا ہے -