کورونا پر قابو پانے میں ایڈی یورپا مکمل طورپر ناکام: ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2021, 12:48 PM | ریاستی خبریں |

وجئے پور،12/مئی (ایس او نیوز/رفیع بھنڈاری) ریاست میں کورونا وباء سے نمٹنے میں ایڈی یورپا کی بی جے پی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔سابق ریاستی وزیر و مقامی بی ایل ڈی ای میڈیکل کالج کے سربراہ ایم بی پاٹل نے آج یہاں ایک اخباری کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ڈنکے کی چوٹ پر یہ بات بتائی۔

انہو ں نے کہاکہ اس طرح ریاستی حکومت ہر میدان میں ناکامی کامنہ دیکھ رہی ہے۔ایک جانب کسانوں کو اگائی گئی فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے تو دوسری طرف بے روزگاری، بے کاری بڑھ گئی ہے۔ صنعتیں بند پڑی ہیں۔جس کے سبب ریاست میں خوشحالی اور ترقی نام کو بھی نہیں ہے۔

پاٹل نے بتایا کہ اس طرح کے حالات میں قدرت کی جانب سے قہر کورونا کی شکل میں رونما ہوا ہے۔جس سے نمٹا جاسکتا ہے مگر ریاستی حکومت کے پاس کوئی منظم پلان نہیں ہے۔کورونا متاثرین کے لئے ریمڈیسیور انجکشن مہیا کرانے میں وہ بری طرح ناکام ہے۔ ریاستی حکومت اس ضمن میں کوئی موثر اقدام کرنے تیار نہیں بلکہ اس معاملے میں تعصب سے بھی کام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بی ایل ڈی ای اسپتال میں داخل شدہ کووڈ مریضوں کو بیڈ اور انجکشن معقول شرح پر مہیا کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے انجکشن زیادہ سے زیادہ مقدار میں مریضوں کے تناسب سے ملنا مشکل ہوگیاہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیوں ہم ہمارے نجی اسپتال میں رسک لے کراتنا کام کریں جبکہ حکومت کا کوئی ہمیں تعاون نہیں ہے۔انہوں نے دہرایا کہ سارے ہندوستان کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے مقابلے بی ایل ڈی ای میڈیکل کالج اسپتال میں کووڈ کے مریضوں کو نہایت کم شرح پر علاج کیا جارہا ہے اور 7سو بیڈکووڈ متاثرین کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

دریں اثناء  یہاں بی ایل ڈی ای میڈیکل کالج اسپتال میں اے ایس پاٹل کامرس کالج کے سابق طلبہ کے انجمن کی جانب سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے مفت کھانا مہیا کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...