بی بی ایم پی میں پہلی مرتبہ ریکارڈجائیداد ٹیکس کی وصولی میئر کنگامبیکے نے اپنی ایک سالہ میعاد کی رپورٹ پیش کی

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍ستمبر(ایس او نیوز) میئر نے کہاکہ گزشتہ 10-8برسوں سے کھٹائی میں پڑے کوڑا کرکٹ نکاسی کے ٹنڈر کے لئے منظوری،پلاسٹک مصنوعات پرمکمل پابندی کے لئے اقدام، پنک بے بی اسکیم، رہن رکھی گئی بی بی ایم پی عمارتوں کوواپس حاصل کرنے،مختلف تعمیراتی کاموں کے لئے اسکرو اکاؤنٹ کے ذریعہ رقم جاری کرنے سمیت شہر کے ماحولیات کی طرف توجہ کو اولین ترجیح دی ہے۔ میئر کے طورپر اپنے ایک سالہ میعاد کے دوران کئے گئے مختلف تعمیری وترقیاتی کاموں اور اسکیموں اور پراجکٹوں کے متعلق میئر گنگامبیکے ملیکارجن نے آج اخباری کانفرنس کے دوران تفصیلات پیش کئے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی میعاد کے دوران بی بی ایم پی کی تاریخ میں ہی پہلی مرتبہ ریکارڈ تعداد میں جائیداد ٹیکس کی وصولی کی گئی، 2013-14کے دوران 1287 کروڑروپئے جائیداد ٹیکس کے طورپر وصول کئے گئے تھے۔ 2017-18سال کے دوران 2197کروڑ،2018-19کے دوران ان کی میعاد میں 15ستمبرتک 2565 کروڑروپئے جائیداد ٹیکس وصول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جوبی بی ایم پی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ صرف 100دنوں کے دوران 1780 کروڑ روپئے ٹیکس کے طورپر وصول کئے گئے ہیں۔ میئرنے بتایاکہ شہرمیں غیرمعیاری پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پلاسٹک کارخانوں اوردکانوں پرچھاپے مارکر غیرمعیاری پلاسٹک مصنوعات ضبط کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔میئر نے مزید کہاکہ شہر میں تالابوں کی ترقی، گندگی کی نکاسی، ترقیاتی کاموں، پراجکٹوں، برساتی نالوں کی تعمیر سمیت مختلف شعبہ جات کے کاموں کے لئے پہلی مرتبہ اسکرو اکاؤنٹ میں 1382 کروڑروپئے مختص رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ شہر میں ماحولیات کوبڑھا وادینے کے مقصداور شہر کوگرین سٹی بنانے کے لئے انہوں نے اولین ترجیح دی ہے۔ اس کے لئے 75ہزارپودوں کی شجرکاری کے لئے ٹنڈر کومنظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پودوں کی شجرکاری کے لئے بی بی یم پی نے 5کروڑ روپیوں کافنڈ مختص کیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریلوے انڈر برڈج سے قریب گندہ پانی جمع نہ ہواس کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے محکمہ ریلویز سے گزارش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تمام انڈر برڈجوں کے قریب شیٹوں کونصب کیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر شیوکمار سوامی جی کے نام سے 5تعلیمی اداروں کے لئے فی کس 5لاکھ روپیوں کی ترغیبی رقم مختص کی گئی ہے۔ میئرنے بتایاکہ شہر کے 22 فلائی اووراور انڈر برڈج کی مرمت کرتے ہوئے ان کی خوبصورت بنایاگیا ہے۔ روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ شعبہ کے لئے پہلی مرتبہ 24اسٹیلتھ ٹراکٹرس مہیاکرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ شہرمیں موجود گجری گاڑیاں بنگاپور علاقے کے لئے منتقل کی گئی، 24،اسپتالوں میں جنم لینے والی پہلی لڑکیوں کی تعلیمی سہولت کے لئے بجٹ میں 1.20 کروڑروپئے مختص رکھے گئے ہیں۔ میئرنے بتایاکہ وقت کی کمی اور حکومت سے بجٹ کو منظوری نہ ملنے کی وجہ سے کوڑا کرکٹ نکاسی کے ٹنڈر کاعمل جاری کرنا ممکن نہ ہوسکا۔ انہوں نے بتایاکہ پارلیمانی انتخابات،حکومت کی تشکیل کی الجھن،کارپوریشن کی جانب سے پیش کردہ بجٹ فوری طورپر منظور نہ ہونے کی وجہ سے کارپوریٹ، سماجی گرانٹ کے تحت پارک اوراسکولوں کی حسب توقع ترقی نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات سمیت مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں صرف 6ماہ کا وقت ملاتھا۔ اس لئے تمام 198وارڈوں کاجائزہ نہیں لیا جاسکا اوربتایاکہ بی کھاتہ سے اے کھاتہ کے لئے سائٹس کی منتقلی نہیں ہوسکی، اس سلسلہ میں حکومت کی توجہ مبذول کرکے فوری طورپر جاری کرنے کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے باوجود اس کااطلاق نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ اگر کھاتے تبدیل ہوتے تو کارپوریشن کو 3تا4ہزارکروڑ کی آمدنی حاصل ہوسکتی تھی۔ اخباری کانفرنس میں بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی کے لیڈر عبدالواجد بھی حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...