حکومت ریزرویشن کو نویں شیڈیول میں شامل کرے: مایاوتی

Source: S.O. News Service | Published on 17th February 2020, 12:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے درج فہرست ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں (ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی) کے لئے ریزرویشن کی سہولت کو آئین کی نویں شیڈیول میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے ان طبقوں کو تحفظ مل سکے گا۔

مایاوتی نے ایک سلسلے وار ٹوئت میں کہا کہ کانگریس کے بعد اب بھارتیہ جنتاپارٹی اور ان کی مرکزی حکومت کے مسلسل نظرانداز کرنے کے رویہ کی وجہ سے صدیوں سے پسماندہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقے کے مظلوم-متاثرین کو ریزرویشن کے ذریعہ سے ملک کے مرکزی دھارے میں لانے کی مثبت آئینی کوشش ناکام ہو رہی ہے۔ یہ بےحد حساس اور بدقسمتی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ایسے میں مرکزی حکومت سے پھر مطالبہ ہے کہ وہ ریزرویشن کے مثبت انتظام کو آئین کے نویں شیڈیول میں لاکر اس کو تحفظ تب تک مہیا کریں جب تک کے محروم اور مظلوم کروڑوں لوگ ملک کے مرکزی دھارے میں شامل نہیں ہو جاتے، جو ریزرویشن کی صحیح آئینی منشا ہے۔‘‘

بی ایس پی لیڈر نے الزام لگایا کہ مرکز کے ایسے غلط رویہ کی وجہ سے ہی عدالت نے سرکاری نوکری اور عہدے میں ترقی میں ریزرویشن کے انتظام کو جس طرح سے غیر فعال اور غیر مؤثر بنا دیا ہے اس سے پورا سماج مشتعل اور ناراض ہے۔ ملک میں غریبوں، نوجوانوں، خواتین اور دیگر محروموں کے حقوق پر مسلسل شدید حملے ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...