گلین میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو 3وکٹ سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2019, 3:01 PM | اسپورٹس |

وشاکھا پٹنم،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) گلین میکسویل کی شاندار  سنچری اور ڈیکری شارٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ان کی 84رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو 3وکٹ سے شکست دے کر 2ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز  اپنے نام کی ۔اگرچہ قلیل اسکور کے اس میچ میں آسٹریلیا کی اننگز میں کئی نشیب و فراز کے بعد میچ اس وقت واضح طور پر ٹیم انڈیا کے حق میں ہو گیا تھاجب جسپریت بومرا کی قیادت میں ہندوستانی بولروں نے ڈیتھ اووروں میں24رنزکے عوض آسٹریلیاکے 5 بلے بازوں جن میں میکسویل اور شارٹ بھی شامل تھے پویلین کی راہ دکھا دی۔یہیں سے آسٹریلیا کو127کا معمولی ہدف بھی میلوں دور نظر آنے لگا ۔

لیکن آسٹریلیا کی ٹیل کے دو بلے بازوں رچرڈسن اور کمنز نے اوسان خطا نہ ہونے دیے اور آخری اوور میں ہدف پار کرنے کے لیے مطلوبہ 14رنز بنا کر جیت ہندوستان کے جبڑوں سے چھین لی۔جس وقت امیش یادو اننگز کا آخری اوور کرنے آئے تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے 14رنز کی ضرورت تھی اور کریز پر دو ایسے بلے باز تھے جنہوں نے 27میچوں میں صرف48رنز بنائے تھے۔جبکہ سامنے ہندوستان کا تجربہ کار فاسٹ بولر امیش یادو تھا۔اور یہ14رنز بننا محال تھے۔ 

جس کی بناءپر ہندوستان کی جیت نوشتہ دیوار نظر آرہی تھی اور ہندوستانی ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی اورچیف کوچ اور ان کا کوچنگ اسٹاف اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائی اور ٹی وی ناظرین نے ممکنہ جیت کی خوشیاں منانا شروع کر دی تھیں لیکن قسمت کی دیوی دور کھڑی مسکرار ہی تھی کیونکہ سوائے اس کے کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کس پر سایہ فگن ہے۔ رچرڈسن اور کمنز نے ہر گیند کو اسکورنگ شاٹ میں بدل کر دو چوکوں کے ساتھ مطلوبہ14رنز بنا کر اسٹیڈیم میں سناٹا طاری کر دیا۔اگرچہ ایک قت ایسا بھی تھا جب آسٹریلیا پر شکست کے بادل اس وقت منڈلانے لگے تھے جب تیسرے اوور میں ہی اس کے دو خطرناک بلے باز اسٹونیس اور کپتان آرون فنچ 5مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔لیکن میکسویل اور دوسرے افتتاحی بلے باز شارٹ نے اننگز سنبھالنے کے ساتھ ساتھ رنز کی رفتار بھی بڑھائی اور تیسرے وکٹ کے لیے 68گیندوں پر84رنز بناکر جیت کے امکانات روشن کیے۔89کے مجموعے پر اگرچہ اسپنر یجوینر چاہل نے میکسویل کو 56رنز کے انفرادی اسکو ر پر آؤٹ کر دیا ۔

لیکن میکسویل اس وقت تک ٹیم کو ہدف کے بہت قریب پہنچا چکے تھے۔ میکسویل نے43گیندوں پر 6چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے56رنز بنائے ۔ابھی اسکور 100ہی تھا کہ ایک اور سیٹ بلے بازشارٹ بھی فنچ کی طرح ر ن آ ؤٹ ہو گئے ۔ شارٹ نے 37گیندوں پر 5چوکوں کے ساتھ37رنز بنائے۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیے جانے پر فاسٹ بولر کولٹر نائل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ہندوستان مقررہ20اووروں میں7وکٹ کے نقصان پر صرف126رنز ہی بنا سکا۔ہندوستان کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب فاسٹ بولر بہرن ڈروف نے اسکوپ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند پوری طرح بلے پر نہیں آسکی اور صرف شارٹ فائن لیگ تک ہی جا سکی جہاں زمپا نے ایک آسان کیچ لے کر شرما کو خطرناک رخ اختیا کرنے سے پہلے ہی پویلین واپس جانے پر مجبور کر دیا۔لیکن کپتان وراٹ کوہلی اور افتاحی بلے باز لوکیش راہل روہت کی وکٹ جلد گرجانے سے بالکل نہیں گھبرائے اور آسٹغریلیائی بولروں کی خبر لینا شروع کر دی ۔ 

لیکن کوہلی ابھی17گیندوں پر 24رنز ہی بنا سکے تھے کہ شین وارن ثانی لیگ اسپنر ایڈم زمپانے کوہلی کو چکمہ دیا اور کوہلی فلک کرنے مین چوک گئے اور گیند لانگ آن تک ہی پہنچ سکی جہاں کونٹر نائل نے کیچ لے کر ہندوستان کو دوسرا بڑا جھٹکا دیا۔کوہلی نے چوکے لگائے۔اس وقت ٹیم کا اسکو69ررنز تھا جو52 گیندوں پر بنے تھے۔ لیکن راہل نے زمپا کا یہ کامیاب اوور ان کے سر پرسے سیدھا چھکا لگا کر ختم کیا۔لیکن اگلے دو اوورں میں جب3 جارح بلے باز رشبھ پنت،ر لوکیش راہل اور دنیش کارتک بھی آؤٹ ہو گئے تو ایک بڑا اسکور بنانے کی ہندوستان کی امیدیں دم توڑ گئیں۔راہل 36گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے50رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی 37گیندوں پہر ایک چھکے کی مدد سے29رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔جبکہ دو عددی ہندسہ میں پہنچنے والے تیسرے بلے باز وراٹ کوہلی رہے۔جبکہ چھ بلے باز ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے فاسٹ بولر کونٹر نائل3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔جبکہ بہرن ڈورف، زمپا اور کمنز کو ایک ایک وکٹ ملی۔کولٹر نائل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...