معروف عالم دین مولانا لطف اللہ مظہر رشادی رحلت کر گئے

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 6:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون(ایس او نیوز) کرناٹک کے ممتاز عالم دین اور مسجد قادریہ بنگلورکے خطیب و امام مولانا لطف اللہ مظہررشادی جمعہ کی شام مختصر سی علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مولانا لطف اللہ مظہر رشادی، امیر شریعت کرناٹک اول حضرت مولانا ابوالسعود احمد ؒ کے سب سے چھوٹے فرزند اور امیر شریعت دوم مفتی محمداشرف علی باقوی کے بھائی ہیں۔ معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنے خطبات کے لئے معروف مولانا لطف اللہ مظہر رشادی دارالعلوم سبیل الرشاد سے فراغت کے بعد میسور میں دار العلوم صدیقیہ میں استاد اور منڈیا میں جامع فخر العلوم کے مہتمم رہے۔ مسجد لبابین بنگلورمیں امام وخطیب رہے اور پھردم آخر تک مسجد قادریہ میں منصب امامت و خطابت پر فائز رہے۔ مولانا لطف اللہ کو معلم الحجاج بھی کہا جاتا تھا۔ حجاج کرام کو سفر حج و عمرہ کے متعلق رہنمائی کی خدمات میں وہ کافی مصروف رہے اور کئی سالوں سے بنگلورو اور ریاست کے مختلف اضلاع میں حجاج کرام کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ سفر حج کے دوران بھی حجاج کرام کی رہنمائی اور مقامات مقدسہ پر رہبری فرمائی۔مولانا کے آخری دیدار کے لئے دارلعلوم سبیل الرشاد میں انتظام کیا گیا ہے۔ نمام جنازہ بروز ہفتہ27جون 2020 بعد نماز ظہر سبیل الرشاد میں ادا کی جائے گی -

امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی نے مولانا کی وفات پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مولانا کی رحلت ایک عالَم کو سوگوار کر گئی، مرحوم نے اپنی زندگی میں دین متین کی بے شمار خدمات انجام دیں، حجاج کرام کی قدم بہ قدم رہنمائی و رہبری کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے، رب رحیم غریق رحمت فرمائے کہ ایک بے انتہاء رحم دل شخصیت اس زمین سے اٹھ گئی-

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان نے مولانا لطف اللہ مظہر رشادی کی رحلت پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی حلقوں میں کافی مقبول مولانا لطف اللہ رشادی کی رحلت سے ریاست کرناٹک ایک باصلاحیت عالم دین سے محروم ہو گئی ہے۔ اپنے اصلاحی خطبات کیلئے معروف مولانا لطف اللہ رشادی، امیر شریعت اول مولانا ابولسعود احمدؒ کے چھوٹے فرزند اور امیر شریعت دوم مفتی اشرف علیؒ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ مولانا کی رحلت سے اس خاندان کا ایک اورچراغ بچھ گیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا کو غریق رحمت کرے او ر ان کے درجات کو بلند کرے-

سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ نے مولانا لطف اللہ مظہر رشادی کی رحلت پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا کی رحلت ان کے لئے ذاتی صدمہ ہے کیونکہ ان کی صورت میں وہ ایک رہبر کو کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت اور ان کی رہنمائی کے لئے مولانا نے جس جوش و خروش سے خدمت انجام دی وہ بے مثال رہی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطاکرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...