دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کی یکساں اہمیت و ضرورت: مولانا ارشد مدنی

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 11:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دینی و دنیوی دونوں تعلیم کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بارپھرکہا کہ مسلمانوں کی ترقی کیلئے دونوں تعلیم کی یکساں اہمیت و ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات مولانا حسین احمد مدنی چیری ٹیبل ٹرسٹ دیوبند اور ہند گرو اکیڈمی دہلی کے باہمی تعاون سے آئی آئی ٹی، این ای ای ٹی، جے ای ای کی تیاری کیلئے کوچنگ سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس سینٹر میں 500 طلبہ کی گنجائش ہے جس میں 100 غریب مگر صلاحیت مند بچوں کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی، جس میں ہندو بچے بھی شامل ہوں گے۔ یہ سینٹر دہلی اور دیوبند دونوں جگہ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح مسلم قوم کو عالم دین، مفتی اور قاضی کی ضرورت ہے اسی طرح، ڈاکٹرس، انجینئرس، وکیل، سیول سروس، سائنس داں، اساتذہ اور پروفیسرس وغیرہ کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ مسلمانوں میں موجود اس خلا کو پرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نے آئی آئی ٹی۔جے ای ای اور این ای ای ٹی کی تیاری کیلئے کوچنگ کی شروعات کی ہے لیکن بہت جلد سیول سروس کی تیاری کیلئے بھی اکیڈمی کی بنیاد ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نشانہ شہر کے ساتھ دیہی علاقوں کے بچے ہیں جو صلاحیت مند ہوتے ہیں لیکن وسائل سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ پاتے اور رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے مسابقتی امتحان میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔ ایسے بچوں پر ہماری توجہ مرکوز رہے گی اور اس میں صلاحیت مند ہندو بچے بھی شامل ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ایسی تعلیم پر زور دیا جو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوارے اور اس کی افادیت صرف دنیا تک محدود نہ رہے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...