متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2023, 6:23 PM | ملکی خبریں |

متھرا ، 28/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ریلوے کے 5 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی جانچ کے لیے چار رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثہ سے جڑے سبھی نکات کی جانچ کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ شکوربستی-متھرا ای ایم یو منگل کی شب 10.49 بجے پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر پہنچی تھی۔ ٹرین سے سبھی مسافر اتر چکے تھے۔ لوکو پائلٹ گووند ہری اور گارڈ منوج مینا نے ٹرین کو تکنیکی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا تھا۔ تکنیکی اسٹاف ٹرین میں لائٹ، موٹر، تار، بریکنگ پاور وغیرہ کا جائزہ لیتا ہے۔ جائزہ کے دوران ٹرین اچانک چل پڑی۔ چارج لینے کے 51 سیکنڈ بعد ہی ٹرین چلنے لگی۔ پھر یہ ٹرین اسٹاپر کو توڑتے ہوئے پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔ غنیمت رہی کہ او ایچ آئی کے پول سے ٹکرا کر ٹرین رک گئی، ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ ٹرین سے ٹکر کے سبب پول بھی ٹیڑھا ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کے پلیٹ فارم پر چڑھتے ہی زور کی آواز ہوئی تھی جس سے پلیٹ فارم پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پلیٹ فارم ٹوٹنے سے پتھر کے ٹکڑے بھی دور دور تک پھیل گئے تھے۔ کافی دیر بعد جب ٹرین پول سے ٹکرا کر رکی اور ریلوے ملازمین نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا تو مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ اس حادثہ کے بعد ریلوے افسران میں بھی کھلبلی مچ گئی۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی ڈائریکٹر ایس کے شریواستو، تھانہ آر پی ایف انچارج اودھیش کمار گوسوامی، تھانہ جی آر پی انچارج وکاس سکسینہ سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے تھے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد حادثہ زدہ گاڑی اور او ایچ ای جائزہ گاڑی موقع پر پہنچی۔ ڈی آر ایم تیج پرکاش اگروال بھی دیر شب وہاں پہنچے اور پوری جانکاری حاصل کی۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرین تھروٹل (ایکسلیٹر) دبنے سے گاڑی آگے بڑھ گئی تھی۔ اس حادثہ میں لوکو پائلٹ گووند ہری شرما، ہیلپر الیکٹریکل سچن، ٹیکنیشین کلجیت، برجیش، ہربھان کو معطل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی جانچ کے لیے جو چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اس میں سینئر ڈویزنل الیکٹریکل انجینئر (ٹرانسپورٹیشن) یوگیش کمار، سینئر ڈویزنل الیکٹریکل انجینئر (جنرل) وویک گپتا، سینئر ڈویزنل پروٹیکشن افسر رگھوناتھ سنگھ، سینئر ڈویزنل الیکٹریکل انجینئر (ٹریکشن تقسیم) پروین کمار کو شامل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔