اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا فیصلہ مدارس میں اب ریاضی، تاریخ اور سائنس پڑھانا لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2021, 10:59 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اتر پردیش میں سرکاری منظوری والے مدارس کے طلبا کو آئندہ تعلیمی سیشن سے این سی ای آر ٹی نصاب کے مطابق لازمی موضوعات کی شکل میں ریاضی، تاریخ، سائنس اور سماجیات کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ یو پی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن نے مدرسہ ایجوکیشن کو دیگر اسکولوں کی تعلیم کے ساتھ یکساں لانے کیلئے یہ فیصلہ لیا ہے۔

یو پی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن نے بتایا کہ یہ موضوعات فی الحال متبادل ہیں، لیکن اب سے طلبا کو ان موضوعات کو سی بی ایس ای کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے نصاب پر سینئر سیکنڈری سطح تک پڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بورڈ نے 25 / اکتوبر سے 30 /اکتوبر تک کامل (گریجویشن) اور فاضل (پوسٹ گریجویشن)کے طلبا کے آخری سال کے امتحان آف لائن منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔

نوتشکیل یو پی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے رجسٹرار آر پی سنگھ کے مطابق موجودہ وقت کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے نصاب میں جدید موضوعات کو شامل کرنے کا مطالبہ بار بار ہو رہا تھا۔ سبھی طلبا کو شروعات سے لے کر سینئر سیکنڈری سطح تک یہ سبجیکٹ اب سی بی ایس ای نصاب اور این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے پڑھائے جائیں گے۔ آر پی سنگھ نے بتایا کہ تیسرے سال کے کامل (گریجویٹ)طلبا اور دوسرے سال کے فاضل (پوسٹ گریجویٹ)طلبا کا امتحان، جن کی تعداد تقریباً 14 ہزار سے 15 ہزار ہے، کووڈ پروٹوکول کے درمیان آف لائن موڈ میں منعقد کی جائے گی، جس میں سماجی فاصلہ، صاف صفائی اور ماسک پہننا شامل ہے۔

یو پی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن نے دستاویز ڈجیٹلائزیشن، پاسپورٹ سرٹیفکیشن اور دیگر ڈجیٹل امور کیلئے مقرر آئی ٹی سیل کے قیام کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ جلد از جلد ایک نصاب کمیٹی، الحاق کمیٹی، امتحان کمیٹی اور ریزلٹ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔ 2017 میں بورڈ نے مدرسہ نصاب میں اصلاح کے علاوہ اردو میں جدید اور معیاری این سی ای آر ٹی کتابوں کو پیش کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور بدلاؤ-19 2018کے تعلیمی سیشن سے شامل کیے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں تقریباً 16 ہزار مدارس ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔